منڈی کے راجپورہ سے چکیالا سڑک تشنہ تکمیل ،عوام سراپا احتجاج

0
0

کہا اپنے ووٹوں کے ذریعے شاہ محمد تانترے کواسمبلی رکن بنایا ہے ،اب نظریں انھیں پر ٹکی ہیں
ظہیر عباس
منڈیتحصیل منڈی کے راجپورہ سے چکیالا جانے والی سڑک کا کام آج سے تقریباً 8 سال قبل شروع ہوا تھا لیکن اتنی طویل مدّت گزر جانے کے باوجود بھی سڑک کا کام مکمل نہیں ہو پایا جس وجہ سے بلنائی کی عوام کی پریشانیوں کو جھیل رہے ہیں – اس سلسلہ میں جب مزید جانکاری حاصل کی گئی تو معلوم ہوا کہ عوام نے اس حوالے سے محکمہ تعمیراتِ عامہ اور پی ایم جی ایس وائی کے دفاتر کے بے شمار چکّر کاٹے لیکن ان کی پریشانی کا ازالہ آج تک نہیں کیا گیا – اس سلسلہ میںبلنائی علاقہ سے تعلق رکھنے والے غلام محی الدین نامی شخص نے لازوال سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آٹھ سال قبل اس سڑک کا کام لگا کر زمین کی کٹائی کی گئی تھی جس کے بعد اس سڑک پر کام روک دیا گیا اور اس کے بعد آج تک اس سڑک پر کوئی کام نہیں کیا گیا – انھوں نے کہا کہ عوام اس سڑک کے نکلنے سے علاقہ کے ترقی کی امید لگائے ہوئے تھی لیکن ترقی تو دور لوگ اپنی زمینوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے – ان کے مطابق جن زمینوں سے سڑک کے اس ڈھانچے کو لے جایا گیا ہے وہاں لوگ فصل اُگاتے تھے اور اس سے اپنی زندگی بسر کرتے تھے – انھوں نے کہا کہ عوام کو ترقی کے خواب دکھا کر ان کے ساتھ دھوکہ کیا گیا جس کی وجہ سے عوام سراپا احتجاج ہوئی ہے – انھوں نے کہا کہ بچّوں کو اسکول بھیجنے اور مریض کو اسپتال لے جانے میں علاقہ کے لوگوں کے بے حد دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے عوام نہایت پریشان ہے – عبدالاحد نامی شخص نے بھی اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام دفتروں کے چکّر کاٹ کاٹ کے تھک گئی ہے اور اب ان کے صبر کا پیمانا لبریز ہو چکا ہے – انھوں نے کہا کہ محکمہ تعمیراتِ عامہ اور پی ایم جی ایس وائی کو چاہیے کہ وہ جلد از جلد اس سڑک کے کام کو دوبارہ شروع کریں تاکہ عوام کی مشکلات کا ازالہ ہو سکے – بلنائی کی عوام نے ممبر قانون ساز اسمبلی پونچھ شاہ محمد تانترے سے اس معاملہ میں ذاتی مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے اپنے ووٹوں کے ذریعے انھیں اسمبلی رکن بنایا ہے اور عوام کی نظریں انھیں پر ٹکی ہیں کہ کب وہ اس مسئلہ کو حل کر کے عوام کی پریشانیوں کو دور کریں گے –

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا