محفل کے دوران بچوں کو ضروری نصائح سے بھی نوازا گیا
ریاض ملک
منڈی؍؍ ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی تعلیمی زون ساتھرہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ مڈل سکول تھپلا جو پنچائیت دھڑہ میں ہے۔ جہاں سکول کے طلبائ وطالبات نے محفل حمدو نعت کا اہتمام کیا۔ اور بہترین انداز میں حمد اور نعت پاک پیش کیں۔اس سکول میں اگر چہ آٹھ جماعتوں کے طلبائ وطالبات کے لئے صرف تین استاد ہی تعینات ہے۔ اور ایک ایسے علاقع میں ہے جہاں سڑک تک نہیں ہے۔ دو گھنٹے سے زیادہ کا سفر سر کے بل چڑھائی چڑھ کر اس سکول میں ان اساتذہ کو پہونچناپڑتاہے۔ جو کہ نہائیت مشکل ہے۔ لیکن پھر بھی سکول کا تعلمی، تربیتی اور ادبی ماحول قدر تسلی بخش ہے۔ جہاں پر سکول انچارج ماسٹر نیاز کرمانی کی نگرانی میں ختی الوسع کوشش کی جارہی ہیکہ بچوں کی تعلیم کو انتظامیہ کی نئی تعلیمی پالیسی کے تحت بہتر کیاجاے۔ جنہوں نے اپنا رہین سہن سکول میں رکھا ہے۔ کیوں کہ ہر روز اتار وچڑھاو مشکل مرحلہ ہے۔ بچوں کی تحریری اور تقریری صلاحیتیں ابھی بھی تقاضہ کرتی ہیں کہ والدین ان بچوں کو مزید تواتر کے ساتھ سکول میں بھیجیں۔اساتذہ کے ساتھ تال میل رکھ کر بچوں کی تعلیم کو بہتر بنائیں۔تاکہ بچوں کا مستقبل مزید روشن ہوسکے۔