منڈی میں فل ڈریس ریہرسل کا انعقاد،پرچم کشائی کی رسم نائب تحصیلدار نے انجام دی

0
0

یوم جمہوریہ کی تقریب کی تیاریاں قوم جوش وجزبے سے جاری
ریاض ملک
منڈی؍؍ ملک بھر کے ساتھ ضلع پونچھ میں بھی یوم جمہوریہ کی تقریبات کی تیاریاں جوش وخروش سے جاری ہیں۔ تحصیل منڈی ہیڈ کوارٹر پر بھی فل ڈرس ریہرسل پروگرام منعقد ہواہے۔ جہاں نائیب تحصیلدار منڈی محمد طیب خان نے قومی پرچم لہرایا۔ اور یوم جمہوریہ کے حوالے سے پیش کئے جانے والی پروگراموں کا بھی جائیزہ لیا۔ ان کے ہمراہ ایس ایچ او منڈی کے علاوہ دیگر تحصیل افیسران اور کلچر پروگرام کے زمہ دار اساتذہ نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔پروگرام کے دوران مختلف نجی اور سرکاری اسکولوں کی جانب سے چھوٹے چھوٹے جتھوں میں پریڈ پیش کیا۔ جب کلچر پروگرام پیش کرنے والے سکولوں کے طلبائ وطالبات نے بھی بہترین انداز، میں پروگرام پیش کرنے کی کوشش کی اور پروگراموں کو آخری اور ختمی شکل دیکر یوم جمہوریہ کے موقع پر پیش کئے جانے والے پروگراموں کا خاکہ تیار کیاگیاہے۔ اگر چہ منگل کے روز تحصیلدار منڈی نے یوم جمہوریہ کے پروگرام کے حوالے سے تحصیل افسیران کے ساتھ تمام تر انتظامات کو ختمی شکل دی گئی۔ تاہم اج رہیرسل کے دوران کلچر پروگراموں کو ختمی شکل دی گئی۔اس حوالے سے نائیب تحصیلدار منڈی محمد طیب خان نے اج کے پروگرام کے حوالے سے بتایاکہ یوم جمہوریہ کی تقریب ہر سال کی طرح اس سال بھی دھوم دھام سے منعقد کی جایگی۔ اور گزشتہ سالوں سے اس سال کا پروگرام مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے بچوں سے بقیہ ایک یوم میں مزید تیاریاں کریں تاکہ بہترین پروگرام پیش کیاجاسکے۔ اس کے علاوہ تمام تر انتظامات کو بھی ختمی شکل دی گئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا