ایم ایل اے حویلی ہوئے مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک
ظہیر عباس/حیدر بانڈے
منڈی// منڈی کے ڈاک بنگلو میں پانی بچاو¿ کے موضوع پر تنظیم برائے ترقی و تربیت کی جانب سے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں ایم ایل اے حویلی شاہ محمد تانترے مہمان خصوصی کے طور شریک ہوئے – اس موقع پر پانی بچاو¿ پانی بڑھاو¿ کی مناسبت سے تقاریر کے علاوہ دیگر تمدنی پروگرام بھی پیش کئے گیے – ورکشاپ میں مختلف محکموں کے آفیسران کے علاوہ محکمہ پی ایچ ای کے ایکس ای این راجندر شرما بھی موجوجود تھے – پانی کی مشکلات کے حوالے سے مقررین نے محکمہ پی ایچ ای کے سامنے اپنے مسائل بھی رکھے – اس موقع پر پروگرام کو منظم کرنے والے امتیاز احمد نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد پانی بچاو¿ اور پانی بڑھاو¿ کے حوالے سے لوگوں کو جانکاری فراہم کرنا ہے اور اس غرض سے مختلف جگہوں پر پروگرامات منعقد کیے گیے ہیں جن میں ساوجیاں لورن بھی شامل ہیں جن کے بعد منڈی میں اس پروگرام کا کا انعقاد عمل میں لایا گیا – اس موقع پر ایکس ای این پی ایچ ای نے کہا منڈی میں قدرتی طور پانی صاف و شفاف مل رہا ہے – انھوں نے منڈی کی ندیوں کو گنگا سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کی عوام منڈی نہایت خوش قسمت ہیں کہ انہیں اس قدر صاف پانی دستیاب ہو رہا ہے – اگر بڑے شہروں میں پانی کا حالت کو دیکھا جائے تو معلوم ہو گا کہ وہاں پانی کس قدر آلودہ ہے – انہوں نے تمام لائین مینوں سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کام کریں جس کے لئے انہیں اس محکمہ میں لگایا گیا ہے – اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ عوام کو بھی پانی کے بچاوں کے لئے محکمہ کا ساتھ دینا ہوگا یہاں پر قدرتی پانی صاف ہے اگر کسی کو بھی کوئی شک ہو وہ ہماری لیبارٹریوں کی مدد سے پانی کی جانچ بھی کروا سکتے ہیں – انہوں نے اس پروگرام کو منعقد کرنے اور لوگوں کو جانکاری فراہم کرنے پر تنظیم برائے ترقی و تربیت کو مبارک باد پیش کی – اس موقع پر ایم ایل اے حویلی شاہ محمد تانترے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے بارشوں کی کمی کی وجہ سے چشمے سوکھ چکے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو پانی کی قلت پیش آرہی ہے لیکن آنے والے وقت میں یہ پریشانی حتماً دور ہوگی – انہوں نے محکمہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جہاں جہاں پانی کی اسکیموں پر کام چل رہے ہیں ان میں تیزی لائی جائے تاکہ لوگ مزید مشکلات سے دوچار نہ ہوں – آخر میں پروگرام کو منظم کرنے والے امتیاز احمد نے تمام آفیسران اور حاضرین کا شکریہ ادا کیا -ورکشاپ میں نظامت کے فرائض مشہور و معروف شخصیت پردیپ کھنہ کررہے تھے-