منڈی میں تمام تعلیمی و کاروباری ادارے کھلے

0
0

طلباء بے خوف تعلیمی سرگرمیوں میں منہمک
ریاض ملک

منڈی ؍؍ گزشتہ قریب دوماہ سے ریاست بھر میں ایمرجنسی جیسی صورتحال کا سامنارہاہے جس کا اثر تحصیل منڈی پر بھی دیکھنے کو ملا-لیکن چند دنوں کے بعد خوف کے ماحول کے بعد منڈی میں تمام نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری وساری ہیں – جہاں طلبہ و اساتذہ بے خوف وخطر سکولوں میں حاضر ہیں – اس حوالے سے لازوال سے بات کرتے ہوے کئی والدین نے اپنے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس سال اکثر تعلیمی نظام دھرم بھرم رہاہے- جس کی وجہ نامصائب حالات کی وجہ سے اکثر سکول بند رہے کبھی اندرونی حالات کی وجہ سے اور کبھی سرحدی تنائو کی وجہ سے طلباء کے تعلیمی نظام پر بْرااثر پڑاہے۔ اور طلباء کی تعلیم متاثر ہوئی ہے۔انہوں نے گورنر نتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کی تعلیم کو مذید متاثر ہونے سے بچانے کے لئے سکولوں کے اساتذہ کی دوسری زمہ واریوں ترک کرکے انہیں صرف اور صرف پڑھانے پر ہی معمور کیاجائے – اور تحصیل منڈی کے تمام اسکولوں کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے انتظامیہ متحرک رہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا