پارٹی کے نئے ضلع صدر کی منڈی امدپر پر تپاک استقبال
ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی ہیڈ کوارٹر پر بی جے پی کارکنان نے ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ جس میں ضلع پونچھ کے نے بی جے پی صدر کا استقبال کیاگیا۔ اس دوران ان کے ہمراہ سینئرلیڈر سنیل گپتااور دیگر پارٹی عہداران ورکران شامل رہے۔ اس اجلاس کی سربراہی تحصیل منڈل پردھان حاجی محمد اشرف دیدڑ نے کی۔ اس دوران متعدد عہداروں کو ہارپہناکر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔پاڑٹی ضلع صدر نے منڈی میں شاندار استقبال پر پارٹی عہداران اور ورکران کا شکریہ اداکیا۔اور کہاکہ اس وقت بھارتیہ جنتاپارٹی کا ہر فرد وزیر اعظم ہند کی جانب سے چلائی جانے والی ہر سکیم کو زمینی سطح پر لاگو کروانے کے لئے کوشاں رہے اور زمینی سطح پر لوگوں کے مسائل کو سناجائے۔ان کے مسائیل انتظامیہ تک پہنچایاجائے۔ بی ڈی سی،ڈی ڈی سی،اور سرپنچوں کے پاس اس وقت جو اختیارات دیے گئے ہیں۔ ان کا عوام کو ابھی تک فائیدہ نہیں پہنچ پایاہے۔ جس کی وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔ اس دوران حاجی محمد اشرف نے پارٹی کے نے صدر کا منڈی میں استقبال کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔ اس کے علاوہ دیگر عہدداروں اور نئے پارٹی میں شامل ہونے والوں کا بھی خیر مقدم کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ اگر پارٹی ان غریبوں کے اور یہاں کی عوام کے کام مزید تیزی سے کرے گی تو آئندہ انتخابات میں پارٹی اپنی اکثریت ظاہر کرسکے گی۔ اور کامیابی کے جھنڈے گھاڑے گی۔ انہوں نے نئے صدر اور ان کے ساتھ آئے ہوئے مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔