مقامی عوام نے یاترا کااستقبال کر کے ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کے لئے بھائی چارے کا پیغام دیا
ریاض ملک
منڈی؍؍ پونچھ میں صدیوں پرانے بھائی چارہ کو قائیم رکھتے ہوے اس سال بھی پونچھ اور منڈی میں شاندار استقبال کیاگیا۔ منڈی تحصیل کمپلکس کے متصل تحصیل انتظامیہ ومختلف سیاسی وسماجی کارکنان نے یاتریوں کا استقبال کیا۔ یہاں بلاک ترقیاتی کونسل ممبر شمیم احمد گنائی کی نگرانی میں ہار پہناکر استقبال کیا۔ جبکہ رجپورہ منڈی متصل بڈھاامرناتھ اتحاد ایسوسیشن کے بینر تلے شاندار استقبال کیاگیا۔ سماجی کارکن محمد فرید ملک کی نگرانی میں شاندار استقبال کرکے امن بھائی چارہ اور اتحاد کا پیغام دیا۔ انہوں کہاکہ پونچھ میں اپسی بھائی چارہ کی مثال قائیم کرتے ہوے ہر سال بیرون ریاست سے انے والے یاتریوں کا استقبال کرتے ہیں۔ یہاں اگر چہ منڈی میں پورا سال بڈھاامرناتھ مندر میں یاتریوں کی آمد رہتی ہے۔تاہم ایک محصوص طور پر یاترہ کو منظم طریقے سے یہاں استقبال کیاجاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک بھر میں جو وبال کھڑا کیاجارہاہے۔اور ہندو مسلم سکھ اتحاد کو نقصان پہونچانے کی ناکام کوشش کرنے والے لوگوں کے لئے منڈی پونچھ کے لوگوں کا یہ اہم پیغام ہے۔ اس دوران اتحاد ایسوسیشن کے کارکنان ودیگر سماجی سیاسی لوگوں نے یاترہ کا استقبال کرتے ہوے انہیں خوش آمدید کہا۔جس پر یاتریوں نے بھی منڈی کے عوام کے جزبہ خیر سگالی ہندومسلم سکھ اتحاد کی تعریف کرتے ہوے کہا کہ پونچھ اور منڈی میں حقیقت میں اپسی بھائی چارہ کی مثال بے مثال ہے۔