ریاض ملک
منڈی؍؍چونکہ مسلم اکثریتی علاقہ ہوتے ہوئے بس اڈہ میں نمازِ پنجگانہ کیلئے مسجد کی اشد،ضرورت تھی۔ جس کو دیکھتے ہوئے جماعت رضائے مصطفی منڈی نے منڈی بس اڈہ کے قریب جگہ کا تعین کرکے اس مسجد کا تعمیری کام شروع کیاگیا۔ جس کا آج لینٹر ڈالاگیا۔ اس حوالے سے اراکین جماعت رضائے مصطفی منڈی نے بہت جلد اس مسجد کی تعمیر کو مکمل کرنے کے لئے کمربستہ ہونے پر ان کا شکریہ اداکیا۔ اور آئیندہ بھی اس مسجد کی دوسری مسجد کی تعمیر کو مکمل کرنے کے لئے تعاون کی پرزور اپیل کی۔ اس دوران جماعت رضائے مصطفی منڈی کے صدر سید مسرت حسین شاہ،مولاناسید فاضل حسین رضوی،الحاج ڈاکٹر غلام عباس ہمدانی یوتھ جماعت رضائے مصطفی کے صدر خواجہ قمر علی نے تمام لوگوں کاشکریہ اداکرتے ہوے مزید معاونت کی اپیل کی۔