منو بھاکر ہیٹ ٹرک سے محروم، 25 میٹر پسٹل ایونٹ میں کوریا نے گولڈ میڈل حاصل کیا

0
0

پیرس، 03 اگست (یو این آئی) ہندوستانی خاتون نشانے باز منو بھاکر کا پیرس اولمپکس 2024 میں تمغوں کی ہیٹ ٹرک کرنے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔
منو بھاکر کو 25 میٹر پسٹل کے فائنل میں چوتھے مقام پر اکتفا کرنا پڑا۔ اس ایونٹ کا طلائی تمغہ عالمی نمبر دو جمہوریہ کوریا کے یانگ جن کے حصے میں آیا، جبکہ تین بار ورلڈ کپ گولڈ میڈل جیتنے والی شوٹر فرانس کی کیملی جیڈرزیوسکی نے چاندی اور ہنگری کی میجر ویرونیکا نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔
منو بھاکر پہلے ہی پیرس اولمپکس میں دو کانسے کے تمغے جیت کر تاریخ رقم کر چکی ہیں۔ انہوں نے خواتین کے 10 میٹر ایئر پسٹل انفرادی اور مکسڈ ٹیم ایونٹس میں پوڈیم فنش حاصل کیا تھا۔ ہریانہ کے 22 سالہ بھاکر اولمپکس میں دو تمغے جیتنے والی واحد ہندوستانی شوٹر ہیں۔ آج پورا ملک ان کے تیسرے تمغے کی توقع کر رہا تھا لیکن ایلیمینیشن راؤنڈ کے بعد وہ صرف آخری چار میں جگہ بنا سکی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا