منوّرزماں:نوجوانوں کیلئے مشعل راہ

0
0

 

 

 

طارق ابرار(جموں)
رابطہ نمبر:9107868150

نوجوان قوم وملت کے لیے عظیم سرمایہ کی حیثیت رکھتے ہیں ۔جوانی زندگی کاایک ایساحصہ ہوتاجس میں نوجوان دماغی وجسمانی طورپرباقی عمرکے افرادسے زیادہ مضبوط ہوتے ہیں ۔جونوجوان اپنی جوانی میں خدادادصلاحیتوں کاموثراستعمال کرتے ہیں ان کی نہ صرف اپنی زندگی خوشحال ہوتی ہے بلکہ وہ سماج کیلئے بھی مفیدثابت ہوتے ہیں۔یہ کہنابے جانہ ہوگاکہ کسی بھی قوم،ملک یاخطے کی ترقی کاانحصاراس کے نوجوانوں کی صلاحیتوں کے موثراستعمال پرہوتاہے۔ہردورمیں نوجوانوں کومسائل کاسامنارہاہے اوران کے تدارک کیلئے ذی شعورافرادہمیشہ کاوشیں کرتے رہے ہیں۔موجودہ وقت میںٹیکنالوجی کی بدولت پوری دُنیاگلوبل ولیج کے طورپرسمٹ کررہ گئی ہے۔گزشتہ ادوارکے مقابلے میں نوجوانوں کے مسائل میں کافی زیادہ اضافہ ہوچکاہے جس کے سبب والدین اضطراب کاشکارہیں۔جہاں ایک طرف ٹیکنالوجی باعث رحمت سمجھی جاتی ہے وہیں دوسری طرف اس کے مضراثرات معاشرے بالخصوص نوجوانوں پرمرتب ہورہے ہیں۔انٹرنیٹ کے بے جااستعمال کی وجہ سے نوجوانوں کی شخصیت میں بگاڑپیداہورہاہے۔برق رفتارزندگی میں انسان بالخصوص نوجوان تخلیق ِ آدم کے مقصدسے ناآشناہیں ۔نوجوانوں کی رہنمائی اورتعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت ناگزیرہوچکی ہے ۔اکثرنوجوان زندگی میں کامیابی کے اصل مفہوم کونہیں سمجھ پاتے اورنہ ہی اپنی منزل کا تعین کرپاتے ہیں کیونکہ انہیں مناسب وقت پرکوئی رہنمائی نہیں ملتی ہے جس کے منفی اثرات ان کے مستقبل پرپڑتے ہیں۔اگربروقت ایک نوجوان کی شخصیت کی تشکیل بہترطریقے سے کی جائے اوراسے باہنربنادیاجائے تومعاشرہ ترقی کے زینوں کوبہ آسانی عبورکرسکتاہے اوروالدین کوبچوں کے مستقبل سے متعلق پریشانیوں سے نجات ملناممکن ہوجاتی ہے۔
ہندوستان میں نوجوانوں بالخصوص مسلمان بچوں کوبھی بے شمارچیلنجزدرپیش ہیں ۔ان کی رہنمائی کرنااوران کی بہترشخصیت کی تشکیل وقت کاتقاضاہے تاکہ وہ اپنے ملک اورسماج کیلئے نمایاں خدمات انجام دینے کے اہل ہوسکیں۔ہندوستان میںبے شمارموٹیویشنل اسپیکرہیں جومختلف طریقوں سے کام کررہے ہیں ۔ان موٹیویشنل اسپیکرس میں ایک نام منورزماں صاحب کاہے جونوجوانوں کی رہنمائی ،شخصیت کی تشکیل وکردارسازی کے حوالے سے منفرداہمیت کاحامل ہے ۔منورزماں خدادادصلاحیتوں کے مالک ہیں اورخدمت خلق کیلئے مثالی خدمات انجام دے رہے ہیں۔آپ نے مثبت سوچ ، رویے اورلگن کے ساتھ ٹرینر(اُستاد)کی حیثیت سے کام کرکے اپنی صلاحیتوں کالوہاعالمی سطح پرمنوایاہے ۔آپ ہندوستانی معاشرے کومہذب بنانے کے مقصدسے ملک کے شہریوں بالخصوص نوجوانوں کوتعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت فراہم کررہے ہیں۔منورزماں ایک ایسانام ہے جو لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں دِلوں میں بستے ہیں ۔آپ نے ہزاروں لوگوں(نوجوانوں)کی زندگی کوبہترسمت دی ہے اوران کوبہترمستقبل فراہم کرنے میں اہم کردارنبھایاہے۔
حیدرآبادکے نالگنڈہ ضلع سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان موٹیویشنل اسپیکرمنوّرزماں نے2007 میں روزنامہ سیاست کے ایڈیٹرظہیرصاحب کی وساطت سے سراج الدین قریشی (صدرانڈین اسلامک کلچرسنٹر ،نئی دہلی)کی سرپرستی میںہندوستانی نوجوانوں کی شخصیت سازی /کردارسازی کاکام ایک تعلیمی ادارے سے شروع کیاتھا جس کے انتہائی ثمرآورنتائج منظرعام پرآئے ہیں ۔منوّرزماں نے گزشتہ 15برس کے عرصے میں اسکولوں ،کالجوں،یونیورسٹیوں اورمدارس کے طلبائ، ڈاکٹروں،انجینئروں،وُکلاء ،انٹرنیشنل اسکولوں کے اساتذہ،سول سروسز آفیسرس ،علماء کرام وغیرہ کیلئے پرسنلٹی ڈیولپمنٹ ورکشاپس (شخصیت سازی ورکشاپس )کااہتمام کرکے لیکچرس دیئے ہیں۔آپ کوامام حرم شریف کے بچوںکے ساتھ ساتھ وہاں کے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے بچوں کوپڑھانے کابھی شرف حاصل ہے۔حیدرآبادمیں انگلش ہائوس اکیڈمی قائم کی ہے جہاں پر40 دنوں کی انگریزی سکھانے کی ورکشاپس منعقدہوتی ہیں ۔اس ادارے سے ہزاروں طلباء (نوجوان)مستفیدہوچکے ہیں اورمسلسل ہورہے ہیں۔اتناہی نہیں منورزماں کے تربیت یافتہ نوجوان ہندوستان کی مختلف ریاستوں میں ٹرینرکے طورپرخدمات انجام دے رہے ہیں۔زماں صاحب نے ہزاروں نوجوانوں سے پبلک اسپیکنگ اورانگریزی بولنے اورلکھنے کاخوف دورکیاہے۔موصوف کی تعلیم وتربیت سے کثیرتعدادمیں نوجوان یوپی ایس سی سمیت دیگراعلیٰ مقابلہ جاتی امتحانات میں کامیابی حاصل کرچکے ہیں۔منورزماں صاحب اپنے ایک انٹرویومیں کہتے ہیں کہ
’’پہلی جماعت سے ایم اے تک 20-22سال محنت کرنے کے بعدنوجوانوں کوایک سرٹیفکیٹ ملتاہے لیکن آج کے دورمیں ایک سرٹیفکیٹ سے اپنالوہانہیں منوایاجاسکتاہے۔ان نوجوانوں کوسرٹیفکیٹ تومل جاتاہے مگران میں7Cs کی کمی رہ جاتی ہے۔نوجوانوں میں 7Cs کی کمی کوپوراکرنے کیلئے میںپاگلوں کی طرح گھوم کرپورے ہندوستان میں ورکشاپس منعقدکرتاہوں۔70فیصدنوجوانوں میں سرٹیفکیٹ ہونے کے باوجودان کے پاس سکلز(ہنر)کی کمی ہے۔7Csسے مرادکمیونی کیشن ، کانفیڈنس ، کمٹمنٹ ، کمپیشن، کنسسٹنسی اورکوآرڈی نیشن وغیرہ ہے‘‘
منورزماں نے نوجوانوں کویہ بخوبی باورکروادیاہے کہ آج کے دورمیں صرف علمی ڈگریوں کے سہارے جینا ممکن نہیں ہے اور نوجوانوں کاہنرمندبنناانتہائی ضروری ہے۔
تُوہُنرمیں کمال پیداکر ہُنرتُجھے بندہ ٔ کمال کردے گا
مُفلسی درسے تیرے بھاگے گی ہُنرتجھے مالامال کردے گا (نواب دین کسانہ)
آپ کے ذاتی جدوجہدپرمبنی انٹرویوکودیکھ کرلاکھوں لوگ متاثرہوتے ہیں۔ آپ کے یوٹیوب چینل پرموجودلیکچرس زندگیوں کوسنوارنے اورنوجوانوں کوتنائو(ڈپریشن)سے باہرنکالنے کاکام کرتے ہیں۔ یہ لیکچرس ہندوستانی مسلمانوں کے ساتھ ساتھ ملت ِاسلامیہ کی رہبری کاذریعہ ہیں۔آپ ہندوستان میں ایک ایساکام کررہے ہیں جوآنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔ منورزماں صاحب نے ہندوستانی مسلمانوں کویہ غوروفکرکی دعوت دی ہے کہ وہ کس مقام پرکھڑے ہیں۔ موصوف کے تحریکی لیکچرس کی بدولت منشیات ،موبائل کی لت اوردیگرسماجی برائیوںمیں ملوث ہزاروں نوجوان را ہ راست پرآرہے ہیں ۔آپ نے نوجوانوں کویہ تعلیم دی ہے کہ ہماری زندگی کاایک ایک پل بہت قیمتی ہے اوران پریہ بھی واضح کیاہے کہ اللہ تعالیٰ نے کس مقصدکے تحت کائنات تخلیق کی ہے۔منورزماں صاحب ہراس موضوع پر لیکچر دیتے ہیں جس سے انسان کی بہترین شخصیت سازی ہوتی ہے۔آپ کے لیکچروں سے ہزاروں بچیوں کی زندگیاں بدل چکی ہیں۔آج ہندوستان کی ہرریاست سے روزانہ منورزماں کی طرف سے انٹرنیٹ پروائرل نمبرپرسینکڑوں کالزآتی ہیں اورلوگ ان سے بے پناہ محبت کرتے ہیں ۔آپ کے پرستاروں کی تعدادکروڑوں میں ہے۔منورزماں ہرمذہب اورہرخطے کے نوجوانوں کوپڑھاتے ہیں۔آپ ملت ِ اسلامیہ کاایک عظیم ستاراہیں ۔موصوف کے لیکچرس سُن کراقبالؔ کایہ شعریادآتاہے ۔
افرادکے ہاتھوں میں ہے اقوام کی تقدیر
ہرفردہے ملّت کے مقدرکاستارا
ان دنوں منورزماں صاحب ضلع ڈوڈہ کے دوردرازعلاقہ بھلیس کے ایک دینی ادارہ جامعہ غنیتہ العلوم اخیارپورمیں تشریف لائے ہوئے ہیں۔20 اگست 2023کوادارہ ہذاکے اکتالیسویں جلسہ دستاربندی میں منورزماں صاحب کا تاریخی خطاب ہزاروں طلباء کی زندگیوں کوسنوارنے کاذریعہ ثابت ہوگا۔انشاء اللہ۔میں آرگنائزس کومبارکبادپیش کرتاہوں کہ آپ نے دوردرازکے بچوں کیلئے منورزماں صاحب کے لیکچرکااہتمام کیا۔اللہ تعالیٰ سے دعاگوہوں کہ آپ کی اس کاوش کوشرف قبولیت بخشے۔آمین۔
مجموعی طورپرکہاجاسکتاہے کہ منورزماں صاحب ایک بہترین اُستاد،عالمی شہرت یافتہ موٹیویشنل اسپیکراورایک محب وطن ہندوستانی ہیں۔آپ کو شانداراورمثالی خدمات کیلئے مختلف اعزازبھی عطاکئے گئے ہیں ۔ہم منورزماں صاحب اوران کی ٹیم کاتہہ دِل سے آپ کے جذبۂ خدمت خلق اورنیک مشن کوسلام پیش کرتے ہیں اوردعاگوہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی انسانیت کیلئے مثالی خدمات کوقبول فرمائے اوراس کی بہترین جزاسے نوازے۔آمین۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا