منوج سنہا کی دیوالی کے موقع پر لوگوں کی خوشی و خوشحالی کے لئے دعا

0
0

سری نگر// جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے روشنیوں کے تہوار دیوالی کے مقدس موقع پر لوگوں کی خوشی و خوشحالی کے لئے دعا کی انہوں نے اتوار کی صبح ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں دیوالی کے موقع پر سب کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں ن کا مزید کہنا تھا: ‘میری خواہش ہے کہ روشنیوں کا یہ مقدس تہوار ہر ایک کی زندگی میں خوشی، سکون اور خوشحالی لائے’۔

بتادیں کہ ملک بھر میں آج روشنیوں کا تہوار ‘دیوالی’ انتہائی جوش و خروش اور تزک و احتشام سے منایا جا رہا ہے۔

دیوالی کو دیپاولی اور عید چراغاں کے ناموں سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔ یہ ایک قدیم ہندو تہوار ہے۔ یہ تہوار یا عید چراغاں روحانی اعتبار سے اندھیرے پر روشنی کی، جہالت پر علم کی، بُرائی پر اچھائی کی اور مایوسی پر اُمید کی فتح و کامیابی کی علامت ہے۔

اس موقع پر عقیدت مند گھروں میں چراغاں کرتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا