منوج سنہا کی جنم اشٹمی کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد

0
0

سری نگر، 26 اگست (یو این آئی) جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز جنم اشٹمی کے مقدس تہوار کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے دعا کی کہ یہ تہوار لوگوں کی خوشی و خوشحالی کا سبب بن جائے۔موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں جنم اشٹمی کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔انہوں نے دعا کرتے ہوئے کہا: ‘یہ تہوار لوگوں کی خوشی و خوشحالی کا باعث بن جائے اور ہمیں ایک نیک زندگی گذرانے کی ترغیب دے’۔
بتادیں کہ جنم اشٹمی ہندو مذہب کا ایک مقدس تہوار ہے جو شری کرشن مہاراج کی پیدائش کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا