منوج سنہا کا قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت

0
0

سری نگر، //جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہندی زبان کے قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر کو ان کی پچاسویں برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ آنجہانی رام دھاری سنگھ ہندی ادبی دنیا کے شہرہ آفاق شاعر تھے۔
موصوف لیفتٰننٹ گورنر نے بدھ کے روز موصوف قومی شاعر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ‘ایکس’ پر ہندی زبان میں کئے گئے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں ہندی ادبی دنیا کے شہرہ آفاق شاعر اور قومی شاعر رام دھاری سنگھ دنکر کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔
بتادیں کہ رام دھاری سنگھ 23 ستمبر 1908 کو بہار کے سیماریہ گائوں میں پیدا ہوئے۔ وہ ہندی ادب کے شہرہ آفاق شاعر اور ادیب تھے۔ انہوں نے ملک کی آزادی سے قبل قوم پرست شاعری کی۔ ان کی شاعری میں ویر رس کی جھلک نمایاں ہے۔رام دھاری سنگھ راجیہ سبھا کی نشست کے لئے تین بار منتخب ہوئے اور سال 1959 میں انہیں پدم بھوش سے نوازا گیا۔ 24 اپریل 1974 کو ان کا انتقال ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا