منوج سنہا کا جنم اشٹمی کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد

0
0

سری نگر،// جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جنم اشٹمی کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے جمعرات کو ٹویٹ کرکے کہا: ‘جنم اشٹمی کے مقدس موقع پر تمام لوگوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں’۔
انہوں ٹویٹ میں مزید کہا: ‘دعا ہے کہ یہ تہوار ہمیں وکشٹ جموں وکشمیر کے مقصد کی طرف ترغیب دے اور سب کے لئے امن اور خوشحالی کا پیغام دے’۔
بتا دیں کہ آج جنم اشٹمی کا تہوار ملک بھر میں انتہائی جوش وخراش اور مذہبی تزک و احتشام سے منایا جا رہا ہے۔
یہ ہندو برادری کا ایک اہم تہوار ہے جو شری کرشن مہاراج کی پیدائش کی خوشی میں منایا جاتا ہے۔
ہندوستان کے علاوہ یہ تہوار نیپال، بنگلہ دیش، گیانا، سرینام، فجی اور پاکستان میں بھی منایا جاتا ہے۔ بعض عقیدت مند یہ تہوار نو دنوں تک مناتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا