’’منشیات کی لعنت سے لڑنا: ایک اجتماعی ذمہ داری‘‘

0
0

جی ڈی سی رام نگرنے نشا مکت بھارت ابھیان پر ایک روزہ سمپوزیم کا انعقاد کیا
لازوال ڈیسک
رام نگر؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج رام نگرنے میری مٹی، میرا دیش کے حصے کے طور پر ’منشیات کی لعنت سے لڑنا: ایک اجتماعی ذمہ داری‘ کے موضوع پر ایک روزہ پروگرام کا انعقاد کیا۔یہ پروگرام ضلع انتظامیہ، ادھم پور کے ذریعہ شروع کیا گیا ہے۔ اس سمپوزیم کا مقصد منشیات کے استعمال کی لعنت سے نمٹنا تھا جس نے سرحدوں، ثقافتوں اور آبادیات کو عبور کرتے ہوئے دنیا بھر کے معاشروں پر ایک سیاہ سایہ ڈال دیا ہے۔وہیںپروگرام کا آغاز پرنسپل ڈاکٹر بھاونایش چند نے دنیا میں پھیلی منشیات کی لعنت پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے منشیات کی لعنت کے خاتمے کے لیے حکام، این جی اوز اور بحالی مراکز کے درمیان تعاون پر زور دیا۔تاہم سمپوزیم میں کل 10 طلباء نے حصہ لیا۔ اس موقع پرپروفیسر سوارنا بھوگل، پروفیسر مشتاق احمد اور پروفیسر شوبھا رانی نے اس تقریب کے ججز کے طور پر کام کیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا