منشیات مخالف عالمی دن کے موقعے پر ریلیوں اور سیمیناروں کا انعقاد ریاست میں سب سے بڑی تقریب سیول ڈیفنس سرینگر کی جانب سے منعقد نوجوان نسل کو منشیات سے محفوظ رکھنے پر زور۔

0
0

 

تنہا ایاز
پلوامہ دنیا بھر کے ساتھ ساتھ ریاست جموں و کشمیر میں بھی نشیلی ادویات کے خلاف عالمی دن کے سلسلے میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر تقریبوں ، سیمناروں ، کانفرنسوں ، ریلیوں کا انعقاد کیا گیا جب کہ سکولی بچوں نے منشیات مخالف ریلیاں بھی نکالیںوادی میں سب سے بڑی تقریب سیول ڈیفنس سرینگر ، پرائیوٹ سکولز ایسوسیشن جموں و کشمیر اور احسن فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سے نشاط سرینگر میں منعقد ہوئی جس میں پرائیوٹ سکولز ایسوسیشن کے چیرمین جی این وار بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق منشیات مخالف عالمی دن کے حوالے سے ریاست گیر سطح پر ریلیوں او رسیمناروں کا انعقاد کیا گیا جس دوران نوجوان نسل کو نشیلی ادویات اور منشیات سے محفوظ رکھنی کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔اس حوالے سے وادی میں سب سے بڑی تقریب سیول ڈیفنس سرینگر ، پرائیوٹ سکولز ایسوسیشن جموں و کشمیر اور احسن فاونڈیشن کے باہمی اشتراک سے مہاجنز گرین لائٹ ہائر سکینڈری سکول ایچبر نشاط سرینگر میں منعقد ہوئی جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی جب کہ پرائیوٹ سکولز ایسوسیشن جموں و کشمیر کے چیرمین جی این وار نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب پر احسن فاونڈیشن کے چیرمین مسٹر راہی ریاض کے علاوہ خورشید مہاجن ، عبدالمجید ،بلال احمد، ڈاکٹر ایم واے وانی ، غلام محمد ، عبدالاحد اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔نمائندے کے مطابق تقریب میں طلباءو طالبات کی بڑی تعداد موجود تھی۔ تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے پرایﺅٹ سکولز ایسوسیشن کے چیرمین جی این وار نے نشیلی ادوایات کے بڑھتے رجحان کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اور نئی پود کے مستقبل کو بچانے کے لےے سماج کے ہر فرد کواپنا کلیدی رول ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں پر کڑھی نظر رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی قرآن و سنت کی اتباع کرنے سے ہی ممکن ہے۔ احسن فاونڈیشن کے چیرمین راہی ریاض نے خطاب کرتے ہوئے منشیات اور نشیلی ادوایات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سماج کو ان بدعات سے نجات دلانے کے لےے ہر ایک کو آگے آنا چاہیے ۔ انہوں نے مذید کہا کہ پرنٹ اور ایلکٹرانک میڈیا اس میں اپنا کلیدی رول ادا کر سکتے ہیں۔ نمائندے کے مطابق راہی ریاض نے نشیلی ادوایات منشیات و دیگر سماجی برائیوں کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر حالات پر کنٹرول نہ کیا گیا تو سماج اخلاقی گراوٹ میں ڈوب جائے گا۔ انہوں نے والدین سے گذارش کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سگریٹ و تمباکو نوشی سے دور رکھے۔تقریب میں دیگر مقررین نے کہاکہ دنیا و آخرت کی کامیابی کے لےے اسلامی تعلیمات پر عمل کرنالازمی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا