راجوری میں ممنوعہ منشیات کی 7000 گولیوں سمیتسوداگر گرفتار
شیراز چوہدری
راجوری؍؍جموں و کشمیر پولیس نے راجوری میں ایک مقامی شخص کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ممنوعہ منشیات کی گولیوں کی ایک بڑی کھیپ برآمد کی ہے ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجوری کی سربراہی میں پولیس کی ایک ٹیم نے ایس ایچ او راجوری اور انچارج پولیس چوکی راجوری شہر کے ساتھ مل کر راجوری شہر میں ملزم کو پکڑا ملزم کی شناخت شیخ آذر عمر 32 سال ولد رحمت اللہ ساکنہ وارڈ نمبر 08 راجوری کے بطور ہوئی ہے
ممنوعہ ادویات کی بڑی کھیپ جس میں 7000 ممنوعہ گولیاں شامل ہیںاس کے قبضے سے برآمد ہوئی ہیں جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔واضح رہے راجوری ضلع میں پولیس نے پچھلے دو مہینوں میں درجنوں منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے کیونکہ وہ منشیات کی فروخت میں ملوث پائے گئے تھے اور ان کے قبضے سے ممنوعہ منشیات برآمد کی گئی ہیں۔