منشیات فروشوں کی خیر نہیں

0
93

مجموعی اعتبار سے پورے ملک سے منشیات مخالف خبریں تقریبا ہر روز اخبارات میں شائع ہوتی ہیںخصوصا جموں وکشمیر میں جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے پچھلے ایک سال سے جس طرح منشیات کے خاتمے کے لئے جنگ لڑی جارہی ہے وہ یقینا قابل مبارکباد ہے منشیات سے ہرمعاشرے کوپاک کرنے کی ضرورت ہے ۔کیونکہ یہ معاشرے کو دیمک کی طرح تیزی سے ختم کررہی ہے ۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ ہیروئن کے عادی ہیں۔جبکہ 12 سے 70 سال کی عمر کے لوگ زیادہ تر اس خطرناک مسئلے یعنی منشیات کی لت میں ملوث ہیں۔ بھنگ ،چرس، گانجا ،ہیروئن اور فارماسیوٹیکل منشیات کے علاوہ نشہ اور ادویات، بھارت میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی چیزیں ہیں۔ یہ مادے کئی طریقوں سے لیے جاتے ہیں، کچھ کوکھایاجاتا ہے، ان میں سے کچھ کو سونگھ کر لیا جاتا ہے اور باقی کو نس کے ذریعے لیا جاتا ہے۔ شراب، تمباکو، سگریٹ یہ وہہ چیزیںہیں جو ہر تیسرا شخص بڑے پیمانے پر لیتا ہے اور سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی چیزیں ہیں۔ وہیں ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ بڑی تعداد میں کم عمر بچے اس کا شکار ہو رہے ہیںمنشیات کا اضافہ ان بچوں کو اگے چل کے کچھ سنگین جرائم کی طرف لے جاتا ہے جیسے چھیڑ چھاڑ، گروہی تصادم، قاتلانہ حملے،وغیرہ منشیات کے استعمال سے بڑھتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ اس نشے نے ہمارے بچوں کو ذہنی طور پر تباہ کر دیا ہے، ان کی جسمانی، اخلاقی اور فکری نشوونما کو بھی بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ زیادہ تر ان منشیات کی قیمتوں کو برداشت نہیں کر سکتے اور پھر یہ جرم کی دنیا میں قدم رکھتے ہیں۔ کہا جائے ہمارے بچے ایک ایسی برائی کے پنجے میں جکڑے ہوئے ہیں جو انہیں مختصر وقت کی لذت اور زندگی بھر کیلئے بیماریوں میں مبتلا کر رہی ہے۔واضح رہے منشیات کا غلط استعمال کسی بھی غیر قانونی دواسازی کی دوائیوں کا بغیر کسی طبی ضرورت کے استعمال ہے، جو طویل مدت میں افراد پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔منشیات کی لت اور منشیات کا استعمال کسی خاص جگہ کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا اس کے برے اثرات کا شکار ہے۔ منشیات مخالف اقدامات اٹھا نے میں عوام کو بھی انتظامیہ خصوصا پولیس کا ساتھ دینا چاہئے ۔ جب تک عوام اس سلسلے میں اپنا دست تعاون آگے نہیں بڑھائے گی تب تک مکمل اس سے نجات حاصل نہیں کی جاسکتی ہے۔ منشیات فروش سماج ، اپنے گھر والوں کے دشمن ہوتے ہیں بہتر سماج کی تعمیر و تشکیل کے لئے سب سے اہم معاشرے کو اس طرح کے عناصر سے صاف کرنا ہے جوکہ معاشرے میں برائیوں کا سبب بنتے ہیں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا