منریگا ملازمین کا مستقل جاب پالیسی کو لیکر احتجاج جاری

0
0

منریگا ملازمین کا راج بھون کے باہر احتجاجی دھرنا؛راج بھون کے اعلیٰ آفیسران سے کی ملاقات
عمرارشدملک

جموں : مرکزی معاونت والی منریگا سکیم کے تحت کام کررہے ملازمین کی ریاست بھر میں مستقل جاب پالیسی کو لیکر کام چھوڑ ہڑتال جاری اور وہیں بدھ کے روز ریاست بھر کے مختلف علاقوں کے ملازمین نے راج بھون کے باہر احتجاجی دھرنا دیا جبکہ پولیس کی ایک بڑی نفری نے ملازمین مظاہرین کو راج بھون کے گیٹ پر ہی روک دیا جس کے بعد مظاہرین نے وہیں دھرنا دیا اور سرکار مخالف نعرہ بازی شروع کردی ۔ تفصلات کے مطابق منریگا ملازمین اپنی مستقلی کو لیکر ریاست بھر میں کام چھوڑ ہڑتال کررہے ہیں تو وہیں منریگا ملازمین کی ایک بڑی تعداد مختلف علاقوں سے اپنے حق کے لئے جموں میں احتجاج کررہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق راج بھون کے باہر احتجاج کے دوران راج بھون کے اعلیٰ آفیسران نے منریگا فورم کے 3ملازمین کو بات چیت کے لئے اندر آنے کی اجازات دی گئی جس کے بعد فورم کے تینوں ملازمین نے تمام مسائل کو راج بھون کے اعلیٰ آفیسران کے سامنے پیش کیا جبکہ اس موقع پر گورنر راج بھون میں موجود نہ تھے ۔ ذرائع کے مطابق راج بھون کے اعلیٰ آفیسران نے تمام مسائل سنے کے بعد موقع پر ہی محکمہ دیہی ترقی و پنچایتی راج کی کمشنر سیکرٹری سے منریگا ملازمین کے مسائل پر فون پر بات چیت جبکہ راج بھون کے اعلیٰ آفیسران نے یقین دہائی کروائی کہ وہ اس معاملہ پر سرکار سے بات کرئے گئے اور منریگا ملازمین کو بھی ان کا حق ملے گا ۔منریگا ملازمین کے احتجاجی دھرنے میں وادی کشمیر ،راجوری ،پونچھ اور چناب ویلی سے بڑی تعداد میں خواتین ملازمین نے بھی شرکت کی اور اپنے مستقبل کے لئے جم کر نعرہ بازی کی ۔ منریگا ایسوسی ایشن کے بینر تلے ریاست کی تمام بلاکوں میں کام چھوڑ احتجاج کیا جارہا ہے اور وہیں اس موقع پر ان ملازمین نے بتایا کہ ریاستی حکومت منریگا ملازمین کے جذبات اور احساسات کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں بھی ریاست بھر میں احتجاج کئے گئے تھے تو اس وقت وزیر دیہی ترقی و پنچایتی راج،اعلیٰ آفیسران نے یقین دہائی کرائی تھی کہ منریگا ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے جلد ہی جاپ پالیسی مرتب کی جائے گی تاہم ابھی تک حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی پالیسی منریگا ملازمین کے مخالف ہے اور ہم اس کی مذمت کرتے ہے اور اگر حکومت نے ہمارئے لئے کوئی جاب پالیسی مرتب نہ کی تو پھر کام نہ ہوگا اور نہ محکمہ کو کرنے دیا جائیگا ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا