منجیت سنگھ نے پرمنڈل میں ترقیاتی سرگرمیوں کا مطالبہ کیا

0
0

کہااگر اپنی پارٹی اگلی حکومت بناتی ہے تو مساوی ترقی کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا
لازوال ڈیسک
سانبہ ؍؍اپنی پارٹی کے صوبائی صدر، جموں، اور سابق وزیر، ایس منجیت سنگھ نے ضلع سانبہ کے پرمنڈل بلاک میں ترقیاتی سرگرمیوں کی از سر نو تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے سابق وزیر نے پرمنڈل کے اتر بہنی علاقے میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں انہیں رہائشیوں کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں جانکاری دی گئی۔وہیںاجلاس سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ایس منجیت سنگھ نے کہا کہ پرمنڈل بلاک میں ترقی رک گئی ہے، خاص طور پر اتر بہنی میں جہاں مذہبی سیاح آتے ہیں۔
انہوں نے سڑکوں، گلیوں کی خراب حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی سرگرمیوں کو بظاہر اتر بہنی میں حکام کے لیے کوئی ترجیح نہیں ہے حالانکہ یہ علاقہ جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ پورے ملک سے مذہبی سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے اولین اہمیت رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں پینے کے پانی کی سپلائی کی بے قاعدگی اور بجلی کی غیر طے شدہ کٹوتیوں سے مسئلہ بڑھتا ہے خاص طور پر جب ہیٹ ویو نے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہو۔انہوں نے کہا کہ حکام کو چاہئے کہ وہ عوام کو درپیش مسائل کا ازالہ کریں لیکن ایسا لگتا ہے کہ متعلقہ محکمے عوام کی شکایات کو مشکل سے سنتے ہیں اور حکومت کے پاس ذمہ داروں کے احتساب کا فقدان ہے، جو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ہمہ گیر ترقی کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ کہااگر اپنی پارٹی اگلی حکومت بناتی ہے تو مساوی ترقی کی پالیسی پر عمل کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا