منجیت سنگھ نے پرمنڈل بلاک کو تحصیل کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا

0
0

پرمنڈل کے اتر بہنی میں اجلاس منعقد،عوامی مسائل پر کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک
سانبہ ؍؍اپنی پارٹی کے صوبائی صدر جموں اور سابق وزیر ایس منجیت سنگھ نے آج ضلع سانبہ کے پرمنڈل بلاک کو تحصیل کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا۔واضح رہے پارٹی کی جانب سیپرمنڈل کے نگروٹہ (اتربہنی) میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ترقی اور دیگر متعلقہ مسائل سے متعلق لوگوں کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وہیںمنجیت سنگھ نے کہا کہ عوام وجئے پور اور بڑی برہمنہ کے اپنے طویل سفر سے محصولات یا دیگر سرٹیفکیٹ سے متعلق کاموں کے بارے میں فکر مند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دن بھر کم کاموں کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اس سے کام میں مزید تاخیر ہوتی ہے جس پر حکام کی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ نگروٹہ کے لوگوں کو پرمنڈل میں نائب تحصیلدار کے دفتر اور پھر بڑی برہمنہ میں تحصیل دفتر جانا پڑتا ہے۔سنگھ نے کہاکہ اگر یہ مسئلہ سب ڈویژنل آفس (ایس ڈی ایم) سے متعلق ہے، تو وہ ایس ڈی ایم آفس میں معمولی کام کے لیے پرمنڈل سے وجئے پور جاتے ہیں جو ایک دن میں 40 کلومیٹر سے زیادہ کا سفر بنتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں حکومت کے لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ وہ پرمنڈل بلاک کو تحصیل کا درجہ دے تاکہ اس کے مکینوں کی فلاح و بہبود ہو۔انہوں نے کہا کہ تحصیل کا درجہ ملنے سے پرمنڈل میں شکایات اور دیگر متعلقہ مسائل کو بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی۔اس کے علاوہ اپنی پارٹی کے قائدین نے پیش رفت کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ان کی شکایات سننے کے بعد انہوں نے یقین دلایا کہ وہ ان کے مسائل متعلقہ حکام کے ساتھ اْجاگر کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا