منجیت سنگھ نے شہدحوالدار کلبیر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا

0
0

لازوال ڈیسک
سانبہ؍؍اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں اور سابقہ کابینہ وزیر سردار منجیت سنگھ نے کرگل جنگ میں وطن ِ عزیز کی خاطر اپنی قیمتی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہید حوالدار کلویر سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔پریس ریلیز کے مطابق منجیت سنگھ نے حوالدار کلویر سنگھ جنہوں نے 6جولائی 1999کو اپنے ملک کی سرحدکی حفاظت کرتے وقت جام ِ شہادت نوش فرمایاتھا، کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یہاں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کی۔سابقہ وزیر نے شہید کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے اْن کی عظیم قربانی کو یاد کیا۔ انہوں نے شہدا کے نقش ِ قدم پر چلنے کی تاکید کی اور کہاکہ اسکولی نصاب میں اْن کی خدمات کو شامل کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ پنچایتی راج ادارے اور متعلقہ کنبے شہدا ء کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لئے اس نوعیت کے پروگرام گاو ¿ں سطح پر منعقد کرنے میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں تاکہ مختلف عقائد کے لوگوں کو متحد رکھاجائے۔انہوں نے کہا’’انڈین آرمی ایک ادارہ ہے جو ہمیں قومی اتحاد اور ترقی کے حصول کے لئے متحد ہونے اور ایکساتھ رہنے کی ترکیب دیتا ہے۔ ہماری سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے اندر اور سرحدوں پر قیام امن کے لئے عظیم قربانیاں د ی ہیں‘‘۔منشیات وباء کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو چاہئے کہ جموں وکشمیر کے سرحدی علاقوں میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے بھرتی عمل شروع کرنے چاہئے تاکہ اْن کی صلاحیتوں کو قومی مفاد میں استعمال کیاجاسکے۔ ڈرگ ڈی اڈیکشن نے ہماری نسلوں کا تباہ کر دیا ہے اور آنے والی نسل کو بچانے میں لوگوں کا اہم رول ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسے شہدا سے نوجوانوں کو تحریک لیکر قومی تعمیر میں اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا