منجیت سنگھ نے ارنیہ میں پاک گولہ باری سے متاثرہ آئی بی گاؤں کا دورہ کیا

0
0

مناسب معاوضے کے فوری اجراء اور سویلین بنکروں کی تعمیر کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
ارنیا؍؍اپنی پارٹی کے صوبائی صدر جموں اور سابق وزیر منجیت سنگھ نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ساتھ آج پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں سے بات چیت کی۔بین الاقوامی سرحد کے ساتھ واقع دیہاتوں بالخصوص بلے چک گاؤں اور ارنیا کے دیگر دیہاتوں کے دورے کے بعد سابق وزیر نے سرحدی باشندوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کیا جنہیں کل رات کی بلا اشتعال گولہ باری کا سامنا ہوا ۔انہوں نے فوری ردعمل اور ریسکیو آپریشن پر بارڈر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی۔ تاہم، انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ بین الاقوامی سرحد پر امن کو خراب کرنے کی کوشش کا مقصد شہری آبادی بالخصوص کسانوں کو نشانہ بنانا تھا۔انہوں نے انتظامیہ کو فوری طور پر فائرنگ / گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں کے حق میں مناسب معاوضہ جاری کرنا چاہئے اور سیولین بنکروں کی تعمیر کی جانی چاہئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا