سیارف خان
منجاکوٹ؍؍منجا کوٹ کے دھری دہرہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے سماجی وہ سیاسی لیڈر فاروق خان نے منجا کوٹ میں ڈگری کالج قائم کرنے اور منجا کوٹ میں تعمیر پہاڑی ہوسٹل کو شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔ایک پریس بیان میں فاروق خان نے کہا کہ منجا کوٹ ایک سرحدی علاقہ یہاں ڈگری کالج کی ایک دیرینہ مانگ رہی ہیجس کے لیئے منجا کوٹ کے لوگ کافی عرصے سے جدو جہد کرتے چلے آرہے ہیں۔وہیں فاروق خان کا کہنا تھا کہ پہاڑی ہوسٹل جو بہت عرصہ پہلے بن کے تیار ہو چْکا ہے ابھی تک شروع نہیں کیا گیا لہٰذا سرکار اس طرف بے نذرِ ثانی کرے۔