منجاکوٹ میں کالج کی منظوری نہ ملنے پر ساتویں روز بھی احتجاج اور دھرنا جاری

0
0

جموں پونچھ شاہراہ رہی بند،کالج کا اعلان ہونے تک احتجاج کا انتباہ
لازوال ڈیسک
منجاکوٹتحصیل منجاکوٹ میں کالج اور دیگر مطالبات کو لیکر دھرنا جاری ہے ۔وہیں دھرنے کے ساتویں روز جموں پونچھ شاہراہ کو منجاکوٹ کے مقام پر بند کراحتجاج کیا گیا ۔اس موقعہ پر جوائنٹ آیکشن کمیٹی اور بیوپار منڈل کے ساتھ ساتھ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔اس دوران مظاہرین نے کہا کہ جب تک حکومت کی طرف سے کالج کی منظوری نہ ملتی تب تک دھرنا جاری رہے گا۔وہیں تحصیلدار منجاکوٹ شیراز چوہدری ،ایس ڈی پی او منجاکوٹ ڈاکٹر امتیاز چوہدری، ایس ایچ او منجاکوٹ اعجاز حیدر نے لوگوں سے بات چیت کر کے احتجاج کو ختم کروایالوگوں کو یقین دلایا کہ وہ ضلع انتظامیہ کواس مسئلہ پر آگاہ کر رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا