منجاکوٹ میں سینک اسکول کھولا جائے

0
0

ضلع سینک ویلفیئر آفیسر راجوری نے سبکدوش فوجیوں کا اجلاس طلب کیا
احمد شہزاد
منجاکوٹڈاک بنگلہ منجاکوٹ میں ضلع سینک ویلفیئر آفیسر راجوری این سی بشوہترہ کی قیادت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔جسمیں آرمی سے سبکدوش فوجی موجود تھے۔اس موقع پر آرمی سے ریٹائرڈ فوجیوں نے این سی بشوہترہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر ریٹائرڈ فوجیوں کے بچوں کی پیدائشی تاریخ غلط طریقہ سے لکھی جا رہی ہےں۔جس سے ان کے بچوں کو کافی نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے این سی بشوہترہ سے کہا کہ تحصیل منجاکوٹ میں بھی ایک سینک اسکول کھولا جائے۔جس سے ریٹائرڈ فوجیوں کے بچے زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کر سکیں۔وہیں اس موقعہ پر تمام ریٹائرڈ فوجیوں نے مانگ کی ہے کہ جیسے جموں اور ادھمپور میں آرمی بھرتی ہو رہی ہیں ویسے ہی راجوری میں بھی جلد سے جلد بھرتی کروائی جائے۔تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہم ہو سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا