منبع فیوض وبرکات صاحب الرجال شیخ احمد کریم علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس پاک نہایت عقیدت واحترام کے  ساتھ منایا گیا

0
0
منظور حسین قادری
زیر اہتمام وقف بورڈ جموں وکشمیر صاحب الرجال شیخ احمد کریم علیہ الرحمہ (المعروف پیرپنچال) خانقاہ عالیہ پیر کی گلی سالانہ عرس پاک کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پیرپنچال اور وادی کشمیر کی ہر۔دواطراف سے بلا مذہب وملت رنگ ونسل ہزاروں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور ولی کامل کے توسل سے رب لم یزل کے حضور حاجت روائی بابت دعائیں مانگی گئیں عرس پاک کی مجوعی نگرانی ایگزیکٹیو ایڈمنسٹریٹر ارشد وانی کر رہے تھے انہوں نے زائرین کے لئے میڈیکل کیمپ اور بہم سہولیات کے لئے اعلی انتظامات کئے تھے جن کو عقیدت مندوں نے سراہاتے ہوئے وقف بورڈ کے کارنامہ کو قابل ستائش قراردیا
  جبکہ وقف بورڈ کی طرف سے مامور خدمتگاروں نے بحسن وخوبی خدمات پیش کرتے ہوئے تقریب عرس کو کامیاب کیا واضح ہو کہ حالیہ دنوں یہ خانقاہ عالیہ وقف بورڈ کی تحویل میں آئی قبل از یہاں کا انتظام وانصرام ہر دو جوانب کے رشیوں کے ذمہ تھا مگر اب وقف بورڈ نے اس نظام کو اپنی تحویل میں لے کر مزیر تعمیری ترقی اور زائرین کی سہولیات کے اقدامات اٹھائے ہیں جس میں خانقاہ عالیہ دلکش دیدہ وری ایک عالیشان مسجد طہارت کے لئے بیت الخلاء وغسلخانوں لنگر خانہ کامجوزہ منصوبہ ہے زائرین نے حکومت وانتظامیہ سے مانگ کی ہے کہ یہ روحانی مقام کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات ہیں جن کی خوبصورتی دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف مدعو کرتی ہے یاد رہے مغل شاہراہ کے معرض وجود میں آنے سے پیرہنچال کی اہمیت میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا