ممتا بنرجی کا دہلی دورہ منسوخ

0
0

ایک ملک، ایک ووٹ پر میٹنگ میں سدیپ اورکلیان شریک ہونگے
لازوال ڈیسک

کلکتہ ؍؍وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آخری وقت میں اپنا دورہ دہلی منسوخ کر دیا ہے۔ انہیں آج پیر کی دوپہر روانہ ہونا تھا۔ لیکن ریاستی کابینہ کی میٹنگ کے بعد وزیر اعلیٰ نے نوبنو میں پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ انہوں نے دہلی کا دورہ منسوخ کر دیا ہے۔ ممتا نے کہا کہ ان کا دورہ ریاستی بجٹ کی وجہ سے منسوخ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ایک ملک، ایک ووٹ پر میٹنگ میں ان کی جگہ ترنمول کی طرف سے دو ممبران پارلیمنٹ سدیپ بنرجی اور کلیان بنرجی موجود ہوں گے۔ریاستی بجٹ آئندہ جمعرات کو اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسی لیے انہیں آخری لمحات میں یہ دورہ منسوخ کرنا پڑا۔ دراصل وزیر اعلیٰ گزشتہ کچھ دنوں سے بجٹ میں مصروف ہیں۔مرکزی محرومی کے خلاف گزشتہ جمعہ اور ہفتہ کو ریڈ روڈ پر ممتا بنرجی نے دھرنا دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ کا عارضی دفتر ڈائس کے پیچھے بنایا گیا تھا۔ ممتا بنرجی چند گھنٹے کے بعد دفتر جا تی تھیں ہ۔ وزیر اعلیٰ نے خود کہا کہ وہ بجٹ سے متعلق مختلف دستاویزات کی جانچ کر رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ کے دورہ دہلی گزشتہ چند دنوں سے سیاسی حلقوں میں موضوع بحث تھا۔ ترنمول کانگریس کے لیڈران خود وزیر اعلیٰ کے اس دورے سے زیادہ واقف نہیں تھے۔دوسری طرف بائیں بازو، کانگریسی لیڈروںکا کہنا تھا کہ ممتا بنرجی سیاسی حالات کا تجزیہ کرنے کیلئے دہلی جارہی ہیں۔ریاستی کانگریس کے بہت سے لیڈروں کا کہناتھا کہ ممتا دہلی جا کر کانگریس لیڈر سونیا گاندھی سے مل سکتی ہیں۔ تاہم آخر میں ممتا نے دورہ منسوخ کر دیا۔ممتا پہلے ہی ایک ملک، ایک ووٹ کے معاملے پر اپنا موقف واضح کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملک، ایک ووٹ کا مطلب ملک کے جمہوری نظام کو سکڑنا ہے۔ جو دراصل آئین میں مجموعی طور پر تبدیلی ہے۔ اس سے پہلے ترنمول کانگریس کی سپریمو نے کمیٹی کے چیئرمین اور ملک کے سابق صدر کو خط لکھا تھا۔ ممتا چاہتی تھیں، وہ خود جا کر احتجاج کریں۔ لیکن اس وقت ریاستی بجٹ کی وجہ سے انہوں نے دورہ منسوخ کردیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا