ممتا بنرجی سڑک حادثہ میں زخمی

0
0

کولکاتہ، 24 جنوری (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی بدھ کو ایک سڑک حادثے میں معمولی زخمی ہو گئیں سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ آج بردھمان سے کولکاتہ واپس آ رہی تھیں اس دوران دھند کی وجہ سے اچانک ایک کار ان کے قافلے کے سامنے آگئی جس کے باعث ان کے ڈرائیور نے اچانک بریک لگا دی اس دوران محترمہ بنرجی کے سر پر معمولی چوٹ آگئی۔

سرکاری ذرائع نے کہا، ’’محترمہ ممتا بنرجی کو بدھ کے روز پوربا بردھمان ضلع میں ایک میٹنگ سے واپسی کے دوران سر میں معمولی چوٹ لگی۔ ہائی وے پر خراب بصارت کی وجہ سے ان کے قافلے کی کار اچانک رکنے سے انہیں چوٹ لگ گئی۔

محترمہ بنرجی ایک انتظامی میٹنگ کے لیے ضلع ہیڈکوارٹر بردھمان گئی تھیں۔

ان کا ہیلی کاپٹر سے لوٹنے کا پروگرام تھا، جو بوندا باندی اور کہرے کے باعث بصارت کم ہونے کی وجہ سے ٹیک آف نہیں کرسکا۔

دریں اثنا، کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا، "ہم نے ابھی سنا ہے کہ ممتا بنرجی ایک کار حادثے میں زخمی ہو گئی ہیں۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ ’بھارت جوڑو نیائے یاترا‘ جمعرات (25 جنوری) کی صبح مغربی بنگال میں داخل ہوگی۔

محترمہ بنرجی کو گزشتہ سال جون میں بھی ایک حادثے میں معمولی چوٹیں آئی تھیں۔ وہ پنچایت انتخابات کے پیش نظر جلپائی گوڑی میں ایک انتخابی ریلی کے بعد باگڈوگرا ہوائی اڈے کی طرف جارہی تھیں۔ اس دوران ان کا ہیلی کاپٹر بیکنٹھ پور کے جنگلات کے قریب خراب موسم والے علاقے میں پہنچ گیا۔ اس کے بعد ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی گئی اور اس دوران محترمہ بنرجی کے بائیں گھٹنے کے لگامنٹ میں چوٹ آئی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا