ممتاز امبیڈکرائٹ اور بدھسٹ ایل آر بالی کا جالندھر میں انتقال 

0
0
لازوال ڈیسک
جموں// مشہور امبیڈکرائٹ، بودھی اور بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے کٹر وکیل ایل آر بالی کا آج 94 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ واضح رہے بالی صاحب آل انڈیا سمتا سینک دل کے چیف ایڈوائزر اور امبیڈکر بھون جالندھر کے بانی ٹرسٹی تھے۔  ان کی آخری رسومات ان کے بیٹے آنند بالی اور دو بیٹیوں کی کینیڈا سے آمد کے بعد ادا کی جائیں گی۔اس ضمن میں آر کے کلسوترا، ریاستی صدر آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی/ایس ٹی/او بی سی آرگنائزیشن جے اینڈ کے نے کہا کہ بالی صاحب ہم سب کے لیے ایک تحریک تھے اور بار بار ہماری رہنمائی کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ بہت ہی بدقسمتی کا دن ہے کیونکہ وہ ایک نامور شخصیت تھے جنہوں نے ان کے شانہ بشانہ رہتے ہوئے امبیڈکرائٹ تحریک میں اپنا حصہ ڈالا۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا