آگ لگنے سے مکان کو اوپری حصہ خاکستر ، علاقے میں سنسنی
سی این آئی
سرینگرشوپیان کے میمندر علاقے میں اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب نا معلوم افراد نے ممبر اسمبلی شوپیان کی رہائش گاہ کو نشانہ بناکر پیٹرول بم پھیل گیا جس کے بعد مکان میں آگ نمودار ہوئی ۔ اسی دوران مقا می لوگوں نے محکمہ فائرائنڈ ایمر جنسی کے اہلکاروں کے ہمراہ آگ بجھانے کی کارروائی عمل میں لائی گئی اور اس کو مزید پھیلنے سے بچا لیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق میمندر شوپیان علاقے میں بدھ کو نا معلوم افراد نے ممبر اسمبلی شوپیان محمد یوسف بٹ کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا اور اس پر پیٹرول بم پھینک دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ پیٹرول بم پھینکنے کے ساتھ ہی مکان میں آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں آس پاس علاقوں میں سنسنی کا ماحول پھیل گیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی اہلکاروں کے ہمراہ آگ بجھانے کی کوشش کی گئی اور کافی محنت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا اور اس کو مزید پھیلنے سے بچا لیا گیا ۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔