ممبران پارلیمنٹ نے سابق وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کیا

0
0

نئی دہلی،// راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک اارجن کھڑگے ، اراکین پارلیمنٹ، سابق اراکین پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے آج ایوانِ دستور کے سینٹرل ہال میں ملک کے اولین وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے یوم پیدائش پر ان کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کیے۔
اس موقع پر لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اُتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی۔ مودی نے بھی پھول چڑھائے۔
خیال رہے کہ 05 مئی 1966 کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سینٹرل ہال میں اس وقت کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر ایس۔ رادھا کرشنن نے پنڈت جواہر لال نہرو کی تصویر کی نقاب کشائی کی تھی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا