ممبئی :شیواجی مہاراج ریلوے ٹرمنس پر آرڈی ایکس ہونے کا دھمکی آمیز فون سے سنسنی پھیلی

0
0

ممبئی:10، اگست ۔ (یواین آئی) ممبئی میں سینٹرل ریلوے کے مشہور چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس (سی ایس ایم ٹی) ریلوے اسٹیشن پر آر ڈی ایکس رکھنے کو لے کر دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد ہلچل مچ گئی ۔اس تعلق سے نامعلوم شخص نے جی آر پی کنٹرول روم کو فون کیا اور سی ایس ایم ٹی ریلوے اسٹیشن پر آر ڈی ایکس نصب کئے جانے کی دھمکی دی۔
اس دھمکی آمیز کال کے پیش نظرسیکیورٹی سسٹم کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ جی آر پی کنٹرول روم کو کال ملتے ہی ریلوے پولیس نے کام شروع کر دیا۔ پولیس نے فوری طور پر تحقیقات شروع کردی۔ پولیس نے ریلوے اسٹیشن کی تلاشی لی۔ لیکن کوئی مشکوک شے نہیں ملی ہے،پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا