الحاج سعید نوری کے ذریعے پرچم کشائی،سرفراز آرزو ایجوکیشن اور محبوب عالم غازی کتاب میلہ کا افتتاح کریں گے
ممبئی:ایس ایس ایف گولڈن ففٹی کانفرنس کا مقام ایکتا ادیان گوونڈی ہندوستانی تکثیریت کے جوہر کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار ہے۔ گوونڈی کے دیونار میدان میں آج روح پرورنیشنل کانفرنس کا آغاز ہوگا۔ اس وسیع و عریض میدان میں مندوبین کی سہولتوں کی تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں۔ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے ہزاروں طلباء پہلے ہی ممبئی میں جمع ہو چکے ہیں۔ وفود کی باضابطہ ملاقاتیں جمعہ، 24 نومبر کی شام سے جاری ہیں، اور یہ اتوار، 26 نومبر کو ہونے والی زبردست اختتامی تقریب تک جاری رہیں گی۔ ایکتا اُدیان میں ضروری سہولیات کے لیے جامع انتظامات کیے ہیں، جس میں بشمول طعام،، رہائش، پنج وقتہ نمازوں کا اہتمام و دیگر سہولیات شامل ہیں۔
مقامات کو مختلف موضوعات کے ارد گرد احتیاط سے ترتیب دیا گیا کانفرنس کے دوران، روحانیت، اخلاقیات ،پیشہ ورانہ کورسیس، علم معیشت، امن وامان کی سیاست، تعلیم، قومی ہم آہنگی اور سماجی سرگرمی کے فروغ کےموضوعات پر گہرائی سے بات چیت کی جائے گی۔گولڈن ففٹی نیشنل کانفرنس صبح 9:00 بجے حاجی علی درگاہ، مخدوم ماہمی درگاہ، بسم اللہ شاہ، بہاؤالدین شاہ، اور عبدالرحمن شاہ بابا کی زیارت کے ساتھ شروع ہوگی۔ پرچم کشائی کی تقریب رضا اکیڈمی کے چیئرمین الحاج محمد سعید نوری شام 4:00 بجے انجام دیں گے۔ بعد ازیں روزنامہ ہندوستان کے ایڈیٹر سرفراز آرزوشام 5 بجے ایجوکیشن کیرئیر ایکسپو کا افتتاح کریں گے، اور ‘بک فیئر’ کا افتتاح اردو کے معروف شاعر محبوب عالم غازی کے ہاتھوں ہوگا۔
واضح ہو کہ اس عظیم الشان گولڈن ففٹی نیشنل کانفرنس کا باضابطہ افتتاح عمان کے سفیر عیسیٰ صلاح عبداللہ صلاح الشیبانی شام 6:30 بجے کریں گے۔ ڈیلیگیٹس اسمبلی کا اجلاس کل صبح 9 بجے شروع ہوگاجس میں مختلف ریاستوں سے 10,000 مندوبین شرکت کریں گے۔