ممبئی:خلافت کمیٹی کا جلوس میلاد النبی دوسال کے وقفہ کے بعدبرآمد ہوگا،تشارگاندھی مہمان خصوصی ہوں گے

0
0

ممبئی ،6اکتوبر(یواین آئی)
ممبئی میں امسال آل انڈیا خلافت کمیٹی کا جلوس میلاد النبی دوسال کے وقفہ کے بعداتوار 9اکتوبر کو تاریخی خلافت ہاؤس سے برآمد ہوگا،خلافت کمیٹی چئیرمین اور سنئیر صحافی سرفراز آرزو نے مطلع کیا اور انہوں نے کہاکہ اجمیرمیں حضرت معین الدین ۔چشتی کے آستانہ کے سجادہ نشین واجد چشتی اور ملک کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے پر پوتے تشار گاندھی مہمان خصوصی ہوں گے ۔
آج یہاں ایک بیان میں خلافت کمیٹی چیئرمین سرفراز آرزو نے مزید مطلع کیا کہ میلاد النبی کاجلوس اتوار کی دوپہر 2بجے جنوب وسطی کہ میلاد النبی کے جلوس کس تقدس پامال نہ ہو ۔کیونکہ جلوس کے ساتھ حضور کا نام وابستہ ہے اور اس پر آنچ نہ آئے اور کسی کو منفی تبصرہ کرنے کا موقعہ نہ ملے۔
ممبئی میں واقع خلافت ہاؤس سے دوپہر دو بجے روانہ ہوگا۔اور بائیکلہ سے کالا پانی،مولانا ابوالکلام آزاد روڈ،مدنپورہ،ناگپاڑہ مرزا غالب چوک،ڈنکن روڈدوٹانکی،مولانا شوکت روڈ،علامہ اقبال چوک،ابراھیم رحمت اللہ روڈ،بھنڈی بازار،محمدعلی روڈ،کرافورڈ مارکیٹ،حج ہاؤس سے ڈی این روڈ،عبدالرحمن اسٹریٹ،پائیدھونی ،ابراھیم رحمت اللہ روڈ اور جے جے روڈ سے مستان تالاب پر ختم ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا