ملک کے وفادارہیں! کہاں ہیں؟ اعجاز مدنی نے نوشہرہ میں وطن مخالف نعرے بازی کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کی

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھسنی ےوتھ ونگ جموں و کشمےر کے صدر اعجاز احمد مدنی نے نوشہرہ مےں کچھ شدت پسندوں کی جانب سے ملک مخالف نعرہ بازی کی شدےد الفاظ مےں مذمت کی ہے ۔انہوں نے پرےس کے نام جاری اےک بےان مےں کہا ضلع راجوری کی تحصےل نو شہرہ اکثر و بےشتر سُرخےوں مےں رہتی ہے کےونکہ نوشہرہ حلقہِ انتخاب کے ممبر اسمبلی راوندر رےنا آئے روز اےسے بےانات دےتے رہتے ہےں جن کو سن کر اےسا لگتا ہے کہ رےنا کے علاوہ کوئی ملک سے جےسے محبت ہی نہےں کرتا۔چند ماہ قبل اُنہوں نے اےوانِ اسمبلی مےں ممبر اسمبلی اکبر لون کی سخت الفاظ مےں مذمت کی تھی کہ جنہوں نے پاکستان کے حق مےں نعرے بلند کئے تھے۔مدنی نے کہا کہ پاکستان کو بار بار کوسنے والے نوشہرہ کے ممبر اسمبلی کے حلقہِ انتخاب مےں گذشتہ روز چند ملک کے غداروں نے پاکستان کے حق مےں نعرہ بازی کی تاہم ابھی تک اس معاملے پر خود کو ملک کا وفادار کہلانے والے نوشہرہ کے ممبر اسمبلی راوندر رےنا کی طرف سے کوئی مذمتی بےان جاری نہےں کےا گےاآخر کےوں؟اِسی تناظُر مےں اگر ضلع پونچھ بالخصوص شہر پونچھ کی بات کی جائے تو آئے روز پونچھ مےں کوئی نہ کوئی احتجاج ہوتا رہتا ہے۔حال ہی مےں رےاستی اسمبلی مےں کشمےر سے تعلق رکھنے والے نےشنل کانفرنس کے ممبر اسمبلی اکبر لون نے پاکستان زندہ باد کہہ دےا تو پونچھ مےں کچھ لوگوں نے اُن کے خلاف سڑکوں پر آکر احتجاج کےا،کانگرےس کے رہنما سےف الدےن سوز نے کوئی بےان دے دےا تو اُن کے خلاف بھی احتجاج کےا گےا ،لےکن راجوری کی تحصےل نوشہرہ مےں بھی وےسا ہی ہوا بلکہ اُس سے دو قدم بڑھ کے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے تو اِن لوگوں کے خلاف کوئی احتجاج کےوں نہےں ؟کوئی مذمت کےوں نہےں؟تو جواب صاف ہے کہ وہ نعرہ لگانے والے مسلمان نہےں تھے اگر ےہی کام کسی مسلمان سے سر زد ہو تا تو وہ ملک کا غدار کہلاتااُس کے خلاف انتہا پسند سڑکوں پہ نکل کر اُسے گرفتار کرنے کی مانگ کرتے اور وہ اس وقت جےل کی ہوا کھا رہا ہوتا ۔حقےقت مےں ان لوگوں کو ملک سے کوئی ہمدردی نہےں بلکہ ا نہےں مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلنے کا موقع ملناچاہےے۔جہاں تک قانون کی بات ہے تو اب دےکھنا ےہ ہے کہ کےااِن انتہا پسندوں پر کاروائی کی جاے گی ےا نہےں؟ممبر اسمبلی نوشہرہ جو اپنی چرب زبانی کی وجہ سے رےاست مےں اپنی اےک منفی پہچان رکھتے ہےں کےا اُن کی دےش بھگتی اب جاگے گی ےا نہےں اےسے بہت سے سوالات ہےں جو عوام الناس کے ذہےن مےں گردش کر رہے ہےں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا