ملک کے قانون ساز اداروں کا سب سے بڑا اجتماع آج سے جے پور میں

0
0

تمام ممالک آئینی اقدار اور جمہوری روایات کے لیے ہندوستان کی طرف دیکھتے ہیں:برلا
یواین آئی

جے پور؍؍ملک کے قانون ساز اداروں کے اسپیکرس کا سب سے بڑا اجتماع ’’ آل انڈیا پریزائڈنگ آفیسرس کانفرنس‘ کا آغاز بدھ کے روز سے راجستھان قانون ساز اسمبلی میں ہوگا ۔نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکڑ اس میگا ایونٹ کا افتتاح کریں گے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا اس تقریب کی صدارت کریں گے۔اس دو روزہ کانفرنس کے دوران ملک بھر سے قانون ساز اسمبلیوں اور قانون ساز کونسلوں کے اسپیکرس جی 20 مقننہ اور عدلیہ کے درمیان ہم آہنگی کے تعلقات پر غور و فکر کریں گے۔قبل ازیں منگل کی شام کو مسٹر برلا کی صدارت میں اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں کانفرنس کے ایجنڈے کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس کے دوران G-20 کے چیئرمین کی حیثیت سے ہندوستان کی قیادت اور اس میں مقننہ کے کردار پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ جمہوریت کے اہم علمبردار کے طور پر ہندوستان کو پوری دنیا کے جمہوری ممالک کے لیے مثالی مقام حاصل ہے۔ تمام ممالک آئینی اقدار اور جمہوری روایات کے لیے ہندوستان کی طرف دیکھتے ہیں۔ ایسے میں یہ ضروری ہے کہ آئندہ ایک سال میں G-20 ممالک کے ساتھ ساتھ ہندوستان دنیا کے دیگر ممالک میں جمہوریت کو بااختیار بنانے کی سمت میں ایک اہم محرک اور رہنما کا کردار ادا کرے۔لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ بدلتے ہوئے منظر نامے میں قانون ساز اداروں کے کردار پر بھی بات کی جائے گی۔کانفرنس کے مختلف اجلاسوں کے دوران پارلیمنٹ اور مقننہ اداروں کو مزید موثر اور جوابدہ بنانے پر بھی بات چیت ہوگی۔ عوام کے مسائل اسی وقت حل ہو سکتے ہیں جب مقننہ اور ایگزیکٹو عام آدمی کے تئیں زیادہ احتساب اور شفافیت کے ساتھ کام کریں۔ اس کے لیے بدلتے ہوئے منظر نامے میں مقننہ کس طرح موثر کردار ادا کر سکتی ہے، اس پر قانون ساز اسمبلی اور مقننہ اداروں کے اسپیکر بھی بات کریں گے۔مسٹر برلا نے کہا کہ مقننہ اور عدلیہ کے درمیان ہم آہنگی کے رشتوں پر بھی بات چیت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین نے مقننہ، عدلیہ اور ایگزیکٹو کے کام کے حدود اور اختیارات کی وضاحت کی ہے۔ اس لئے یہ بہت ضروری ہے کہ یہ تینوں آئینی ادارے آئین کی روح کے مطابق ہم آہنگی اور مربوط طریقے سے کام کریں۔ اس کے علاوہ کانفرنس کے دوران ایک دوسرے کے کاموں میں مداخلت سے گریز کرتے ہوئے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے برین اسٹارمنگ بھی کی جائے گی۔لوک سبھا کے اسپیکر نے کہا کہ کانفرنس کے دوران ملک کے تمام مقننہ اداروں کو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لانے کی کوششوں کو آگے بڑھانے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ تمام مقننہ اداروں کے ڈیجیٹل پارلیمنٹ کے پلیٹ فارم پر آنے کے بعد ملک بھر کے قانون ساز اداروں میں معلومات اور اطلاعات کا فوری اور آسان تبادلہ ممکن ہو سکے گا۔ اس سے قانون سازوں اور عوامی نمائندوں کے درمیان رابطے کی کارکردگی اور معیار میں بھی اضافہ ہوگا۔مسٹر برلا نے کہا کہ اس دو روزہ کانفرنس کے دوران اس سے قبل ہونے والی کانفرنسوں میں پاس ہونے والی قراردادوں کی سمت میں ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ اس میں مختلف اسمبلیوں کے طریقہ کار اور قواعد میں یکسانیت، مقننہ کے اجلاسوں کی تعداد اور اجلاسوں میں اراکین کی حاضری اور کمیٹی کے نظام کو مضبوط بنانا شامل ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا