پولیس نے اغواکاروںکی تلاش شروع کی ، لڑکی کا ہنوز کوئی پتہ نہیں
سی این آئی
سرینگر//دہلی میں ایک لڑکی کو کار میں دو سے تین آدمیوں کے ذریعہ اغوا کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دو افراد کو ایک لڑکی کو گھسیٹتے ہوئے اور اپنی گاڑی میں دھکیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔سی این آئی کے مطابق دہلی کے منگول پوری سے ایک لڑکی کو کار میں دو سے تین آدمیوں کے ذریعہ اغوا کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے۔ ویڈیو میں دو افراد کو ایک لڑکی کو گھسیٹتے ہوئے اور اپنی گاڑی میں دھکیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اس معاملہ پر پولیس نے بتایا کہ کار پر ہریانہ نمبر پلیٹ تھی اور یہ ایک پرائیویٹ کیب تھی۔ ایک راہگیر نے اس منظر کو اپنے کیمرے میں ریکارڈ کر لیا، جس کی ویڈیو بعد میں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) بیرونی ضلع، ہریندر کمار سنگھ نے کہا کہ یہ ویڈیو ہفتہ کی رات ان کے نوٹس میں آیا اور انہوں نے اسے سنجیدگی سے لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گاڑی اور ڈرائیور کا سراغ لگا لیا گیا ہے۔ دو لڑکوں اور ایک لڑکی نے روہنی سے وکاس پوری جانے کے لیے اوبر کے ذریعے گاڑی بک کرائی تھی۔ راستے میں ان کے درمیان جھگڑا اور ہاتھا پائی ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکا لڑکی کو زبردستی کار کے اندر دھکیل رہا ہے۔پولیس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے کئی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ ٹیکسی کے مالک کی شناخت گڑگاوں کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے اور وہاں ایک ٹیم بھیجی گئی ہے۔ عہدیدار نے کہا کہ تمام ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔