’ ملک کو ہرابھرا بنانا ہر فرد بشر کا فرض ‘

0
0

ماحولیات کے عالمی دن کے حوالے سے ہائیر سیکنڈری سکول اڑائی میں شجرکاری
ریاض ملک
منڈی ؍؍ عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے گونمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول اڑائی میں ایک تقریب کا اہتمام کرکے جہاں شجر کاری کی گئی۔وہی پر تمام عملہ نے اس بات کا حلف لیاکہ ہم سب مل کر اپنے ملک کو سرسبز بنانے میں اپنااپناکردار اداکریں گے۔تقریب کی قیادت کرتے ہوئے پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول نے ماحولیات کے عالمی دن کی مناسبت سے اہم جانکاری دی۔ ادارہ کے طلباء وعملہ کے ساتھ ساتھ سوشل فارسٹری کارکنان کی موجودگی میں شجر کاری سے ماحول کو صاف ستھرہ بنانے کے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے آب وہوا تیزی سے بدل رہی ہے۔جس سے بچائو کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ہم بڑے پیمانے پر پیڑ پودے لگائیںاور اپنے آس پاس کو صاف ستھرہ رکھنے کے لئے سبزسونے کے حفاظت کریں۔ آخر میں تمام عملہ نے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے حلف بھی اُٹھااور یک زبان یہ عہدلیاکہ ہم ماحول کو بہتر بنانے میں اپناقلیدی رول اداکریںگے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا