ملک وملت کو پرامن ماحول درکار ہے جو بغیر نسخہ کیماء ناممکن وناگزیر: مقررین

0
0

دارالعلوم فیضان مصطفی غو ثیہ جامع مسجد سرنکوٹ میں یک روز سیرت النبی ﷺکانفرنس وجلسہ دستار بندی

منظورحسین قادری
سرنکوٹ؍؍ دارالعلوم فیضان مصطفٰے غوثیہ جامع مسجد سرنکوٹ میں تاریخ ساز یک روزہ سیرت النبی کانفرنس وجلسہ دستار بندی کے موقع پر ضلع بھر کے مقتدر علماء ومشائخ ارباب علم ودانش معززین وطلبہ عظام کے علاوہ کثیر تعداد میں فرزندان توحید ورسالت نے بھرپور شرکت کی واضح ہو ادارہ کے سربراہ اعلیٰ الحاج سرفراز احمد قریشی اور پرنسپل امام وخطیب دارالعلوم وغوثیہ جامع مسجد مولانا عبدالمجید قادری کے فقیدالمثال انتظامات کے مابین پروگرام کا۔آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعدازاں مداح رسول نے بحضور سرورکائنات شرین لب ولہجہ میں گلہائے عقیدت پیش کیا وہیں علمائے کرام نے اپنے بیانات میں مدارس اسلامیہ کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے گہوارہ علم وعرفاں کی حسن کارکردگی کو سراہا اور شعبہ تحفیظ القرآن میں تکمیل حفظ پر سات طلبہ عظام کے سروں پر اساطین امت کے ہاتھوں دستار کے حسین منظر کی قابل ستائش حوصلہ افزائی فرمائی جن میں حافظ محمد عمران رضا ابن محمد اسحاق سنئی حافظ عبدالغنی ابن حاجی غلام حسین ڈوڈی مڑہوٹ حافظ محمد سجاد ابن عبدالغنی سنئی حافظ شاہدعلی ابن الطاف حسین درآبہ حافظ آصف محمود ابن جنید احمد ڈنہ شاہ ستار حافظ عاملماقبال ابن جاوید اقبال درآبہ حافظ انضام غنی ابن عبدالغنی کالا بن مہنڈر شامل ہیں۔
وہیں علمائے کرام نے اس موقع پر کہا کہ ملک وملت سماج وسوسائٹی کو پرامن ماحول درکار ہے جو بغیر نسخہ کیماء ناممکن وناگزیر ہے اس لئے اخلاقی وروحانی اصلاحات ضروری ہیں جو کہ مدارس اسلامیہ میں پروردہ نونہالان ملت ہی سرانجام دے سکتے ہیں چونکہ وہ رضائے الٰہی اتباع سنت کے پیروکار ہیں قرآن وحدیث کی تعلیمات سے مزین ہوکر قوم وملت کی رہنمائی کرتے ہیں جو تسلیم ورضا کے سانچے میں ڈھل کر صبر وقناعت کا دامن تھام لیتے ہیں اور اپنی خداداد صلاحیتوں سے معاشرہ وسوسائٹی کے افراد کی بہترین اصلاح کرتے ہیں۔
مقررین نے دوران خطاب اپنے بیانات میں اعتراف کیا کہ خطہ پیرپنچال کے متعدد مدارس اسلامیہ عوام کے تعاون سے دینی وملی خدمات پیش کرتے ہوئے ہرسال کثیر تعداد میں علماء قراء حفاظ قوم وملت کے حوالہ کرنے میں سرگرم عمل ہیں جن کا مشن فلاح دارین ہے جو اخلاقی اقدار وپاکیزہ افکار کیفروغ و تقویت کا باعث ہے سیرت النبی کانفرنس وجلسہ دستار بندی کے روح پرور پروگرام کی قیادت مولانا مفتی سیّد بشارت حسین برکاتی صوبائی صدر جماعت اہل سنت رجسٹرڈ صوبہ جموں فرما رہے تھے ۔
مولانا مفتی فاروق حسین مصباحی نائب صوبائی صدر مہمان خصوصی جبکہ مولانا مفتی سکندر حیات خان اظہری مولانا مفتی شبیر احمد مصباحی مولانا مدثر حسین قادری مولانا حافظ مجید احمد مدنی مولانا محمد اسلم رضا مولانا قاری عبدالمصطفیٰ قادری مولانا حافظ عبدالرزاق اشرفی مولانا نورحسین مولانا محمد قاسم رضا مولانا ولایت حسین مصباحی حافظ محمد نصیر علیمی مولانا مفتی اسد قاری فرید احمد رضوی مولانا فاروق احمد رضوی مولانا شکیل احمد خان نعیمی مولانا نصیر احمد مولانا قاری طیب حسین خان قاری منظور حسین قادری مولانا عبدالحمید قاری سرفراز احمد غازی حافظ اعجاز عالم علیمی مولانا حافظ محمد اشرف نقش بندی مولانا نثار احمد مولانا حافظ محمد عارف قاری محمد حنیف مولانا عبدالقیوم مولانا محمد اشرف رضوی مولانا شکور احمد علیمی مولانا عبداللہ رضوی حافظ محمد یاسر اقبال مولانا ارشدالقادری مولانا تنویر احمد رضوی مولانا صابر حسین رونق اسٹیج تھے یادرہے نقیب اہل سنت قاری محمودرضا نعیمی نے بحسن وخوبی نظامت کے فرائض انجام دیے آخر میں ادارہ کے پرنسپل مولانا عبدالمجید قادری نے علماء زعماء کانفرنس میں شامل سامعین کا شکریہ ادا کیا ۔شرکاء کانفرنس کی ضیافت کے اعلیٰ انتظامات تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا