ملک میں کیڑے مار ادویات کے استعمال کے لئے سخت معیارات نافذ ہیں

0
57

ہانگ کانگ نے ہندوستان میں تیار ہونے والے کچھ مصالحوں کوکینسرکاباعث قرار دیتے ہوئے پابندی لگا دی ہے

نئی دہلی ؍؍ہندوستان میں کیڑے مار ادویات کے استعمال کے لیے سخت معیارات نافذ ہیں جو دنیا میں سب سے سخت ہیں۔فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا – ایف ایس ایس اے آئی نے اتوار کو یہاں کہا کہ جڑی بوٹیوں اور مصلحوں میں 10 گنا زیادہ کیڑے مار ادویات کی باقیات کی اجازت دینے سے متعلق کا معاملہ گمراہ کن اور غلط ہے جس کی کوئی بنیاد نہیں ہے۔ ہندوستان میں دنیا میں کیڑے مار ادویات کی زیادہ سے زیادہ باقیات کی حد (ایم آرایل) کے سب سے سخت معیارات میں سے ایک ہے اور کیڑے مار ادویات کے ایم آرایل ان کے خطرے کی تشخیص کی بنیاد پر مختلف کھانے کی اشیاء کے لیے مختلف طے کئے جاتے ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق کیڑے مار ادویات کے معاملے میں 0.01 ملی گرام فی کلو کا ایم آر ایل لاگو تھا۔ یہی حد صرف مسالوں کے معاملے میں 0.1 ملی گرام فی کلوگرام تک بڑھائی گئی تھی اور یہ صرف ان کیڑے مار ادویات کے لیے لاگو ہے جو ہندوستان میں سی بی آئی اور آرسی کے ذریعے رجسٹرڈ نہیں ہیں۔ دنیا میں مختلف مصالحوں کے لئے مرحلہ وار طریقے سے 2021-23 کے دوران مصالحوں پر کیڑے مار ادویات کی باقیات پرکوڈیکس ایلیمینٹیریئس کمیشن کے مصالحوں اور پاک جڑی بوٹیوں کے لیے کوڈیکس کے ذریعہ مقررکردہ ایم آرایل 0.1 سے 80 کلوگرام فی کلو گرام تک ہے۔
ایک کیڑے مار دوا کا استعمال مختلف ایم آرایل والی 10 سے زیادہ فصلوں میں کیا جاتا ہے۔ بینگن میں فلوبینڈیامائڈ استعمال 0.1 ایم آر ایل کے ساتھ کیا جاتا ہے، جب کہ بنگال چنے کے لیے ایم آر ایل 1.0 ملی گرام فی کلو، پتہ گوبھی کے لیے 4 ملی گرام فی کلو، ٹماٹر کے لیے 2 ملی گرام فی کلو اور چائے کے لیے 50 ملی گرام فی کلو گرام ہے۔ اسی طرح مونوکروٹوفاس کا استعمال ایم آرایل والے کھانے کے اناج کے لیے 0.03 ملی گرام فی کلو، کھٹے پھلوں کے لیے 0.2 ملی گرام فی کلو، خشک مرچوں کے لیے 2 ملی گرام فی کلو اور الائچی کے لیے 0.5 ملی گرام فی کلوگرام استعمال کیا جاتا ہے۔
مرچ کے لیے استعمال ہونے والے مائکلوبوٹانیل کے لیے کوڈیکس کی تجویز کردہ ایم آر ایل 20 ملی گرام فی کلوگرام ہے جب کہ ایف ایس ایس اے آئی کی تجویز کردہ حد 2 ملی گرام فی کلوگرام ہے۔ مرچ کے لیے استعمال ہونے والے اسپیرومیفین کے لیے، کوڈیکس کی حد 5 ملی گرام فی کلوگرام ہے جب کہ ایف ایس ایس اے آئی کی حد 1 ملی گرام فی کلوگرام ہے۔
اتھارٹی نے کہا کہ ہندوستان میں مرکزی کیڑے مار ادویات کے بورڈ اور رجسٹریشن کمیٹی (سی بی آئی اورآرسی) کے پاس رجسٹرڈ کیڑے مار ادویات کی کل تعداد 295 سے زیادہ ہے، جن میں سے 139 کیڑے مار ادویات مصالحوں میں استعمال کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔ کوڈیکس نے کل 243 کیڑے مار ادویات کو اپنایا ہے جن میں سے 75 کیڑے مار ادویات مصالحوں پر لاگو ہیں۔
خطرے کی تشخیص کی بنیاد پرمختلف ایم آرایل کے ساتھ کھانے کی کئی اشیاء پر ایک کیڑے مار دوا رجسٹرڈ کی جاتی ہے۔ مختلف ایم آرایل والی کئی فصلوں پر مونوکروٹوفاس کے استعمال کی اجازت ہے جیسے چاول 0.03 ملی گرام فی کلوگرام، کھٹے پھل 0.2 ملی گرام فی کلو، کافی بینس 0.1 ملی گرام فی کلو اور الائچی 0.5 ملی گرام فی کلو اور مرچ 0.2 ملی گرام فی کلو ہے۔قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں ہانگ کانگ نے ہندوستان میں تیار ہونے والے کچھ مصالحوں پر یہ الزام لگاتے ہوئے پابندی لگا دی ہے کہ وہ کینسر کا باعث ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا