ملک میں کووڈ 19 کابڑھتاخطرہ!

0
0

ملک میں کورو ناکی نئی قسم جے این وَن کا پہلا معاملہ سامنے آنے کے بعد مرکزی ہیلتھ سکریٹری سدھانش پنت نے ریاستوں اور یوٹی کو ایک مکتوب بھیج کر ملک میں کووڈ19 کی صورتحال پر لگاتار نظر رکھنے کو کہا ہے۔وہیں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے ملک میں کووڈ19 کی نئی قسم JN.1 کے پہلے کیس کا پتہ چلنے اور کووڈ19 کے معاملات میں تیزی آنے کے تناظر میں مسلسل چوکسی برتنے کیلئے کہا ہے۔وہیں ریاستوں کو تحریر کئے گئے ایک خط میں مرکزی صحت سیکریٹری سدھانش پنت نے زور دے کر کہا کہ مرکز اور ریاستی سرکاروں کے درمیان ٹھوس اور مشترکہ اقدامات کے سبب ملک کووڈ19کے تیزی سے پھیلنے کی رفتار میں خاطر خواہ کمی لانے میں کامیاب ہوا ہے۔ البتہ کووڈ۔19 وائرس کے مسلسل گردش کرنے اور وبائی شکل اختیار کرنے کے خطرات کے سبب بھارتیہ آب و ہوا اس کیلئے سازگار ثابت ہوتی ہے۔ لہذا ریاستوں کیلئے یہ بے حد ضروری ہے کہ وہ ضلع کی سطح پر کووڈ کی صورتحال پر مسلسل نگاہ رکھیں۔انھوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کچھ ریاستوں جیسے کیرالا میں کووڈ19 کے کیسوں میں تھوڑا اضافہ دیکھنے میں آیا۔وہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں چند ر یاستوں اور یوٹی میں کووڈ19معاملوں میں حالیہ اضافے اور ملک میں کورو ناکی نئی قسم جے این وَن کا پہلا معاملہ سامنے آنے کے بعد مرکزی ہیلتھ سکریٹری سدھانش پنت نے ریاستوں اور یوٹی کو ایک مکتوب بھیج کر ملک میں کووڈ19 کی صورتحال پر لگاتار نظر رکھنے کو کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مرکز اور ریاستی سرکاروں کے مابین لگاتار تال میل کے ذریعے ہم کووڈ معاملوں کو کم رکھنے میں کامیاب رہے ہیں، لیکن کووڈ19وائرس موجود ہے اور ہندوستان کی موسمیاتی خصوصیات کے ساتھ اس کا رجحان طے ہو گیا ہے۔ لہذا صحت عامہ کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اس طرح کی کوششیں جاری رکھنا اہم ہے۔مرکزی ہیلتھ سکریٹری نے کوڈ19 پر قابو پانے اور اس کے بندوبست کے لئے اس حکمت عملی کو اپنانے پرزوردیاہے۔آنے والے تہواروں کو دیکھتے ہوئے ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ بیماری پھیلنے کے پیش نظر روک تھام کے لئے اقدامات کریں۔وہیںریاستوں سے کہا گیا ہے کہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے کووڈ19 کی روک تھام کے نظرثانی شدہ رہنما خطوط پر سختی سے عمل کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا