’’ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں ‘‘

0
0

مودی حکومت کی پالیسیوں نے ملک کے نوجوانوں کا مستقبل تباہ کر دیا ہے: کھڑگے

لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی؍؍کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ہفتہ کو کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نوجوان مخالف ہیں اور ان کی پالیسیوں نے نوجوانوں کے لیے روزگار کے کوئی مواقع پیدا نہیں کئے ہیں، جس کی وجہ سے ملک کے نوجوان برباد ہو گیا ہے۔مسٹرکھڑگے نے آج یہاں کہا، ’’ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ نوجوانوں کے مستقبل کو برباد کرنے میں مودی جی کا سب سے بڑا تعاون ہے۔ اگر ہم پی ایل ایف ایس کے حالیہ اعداد و شمار کو باریک بینی سے دیکھیں تو تمام تر کوششوں کے باوجود یہ حکومتی ڈیٹا نوجوانوں کی بے بسی کو چھپانہیں پارہا ہے۔‘‘

https://inc.in/
انہوں نے وزیر اعظم سے سوال کرتے ہوئے کہا، ’’مسٹر نریندر مودی جی کو بتانا چاہیے – کیا 2023-24 میں نوجوان بے روزگاری 10.2 فیصد کی خطرناک سطح پر نہیں ہے؟ رنگ برنگے نعرے دینے اور فوٹو سیشن کرنے کے بجائے مودی جی نے نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے لئے کیا کیا۔ کیا یہ سچ نہیں ہے کہ جن خواتین کے پاس مستقل ا?مدنی کی ملازمت ہے ان کی تعداد اب سات برسوں میں سب سے کم ہوکر محض 15.9 فیصد رہ گئی ہے؟‘‘
کانگریس صدر نے کہا، ’’کیا دیہاتوں میں ان پیڈ نوکری کرنے والی خواتین کی تعداد 2017-18 کے 51.9 فیصد سے بڑھ کر اب 67.4 فیصد نہیں ہوئی ہے، جو دیہی بے روزگاری کو ظاہر کرتی ہے؟ مینوفیکچرنگ سیکٹر پر روزانہ ڈھنڈورا پیٹنے والی مودی حکومت نے پچھلے سات برسوں میں روزگار میں اضافہ کیوں نہیں کیا ہے۔ یہ اعدادوشمار 18-2017 میں 15.85 فیصد سے کم ہو کر اب 11.4 فیصد کیسے رہ گیا؟‘‘۔انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی کو یاد رکھنا چاہئے کہ ہندوستان کا ہر نوجوان، جس کا روزگار آپ کی حکومت نے چھیننے کا کام کیا ہے، وہ الیکشن بہ الیکشن بی جے پی کو ہرانے کا واحد کام کرے گا۔

https://lazawal.com/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا