ملک میں اقلیتیں محفوظ نہیں

0
0
  • خواتین کے حقوق کی بات خواتین کوہی کرنے دیجئے:میناکشی بھگت
    جے این یوسے ایم اے سوشیالوجی میناکشی بھگت نے اس موقع پربولتے ہوئے کہاکہ خواتین کے حقوق کی بات کرنے کی جواسٹیج سجائی جاتی ہیں وہاں بھی مردوں کی بھیڑہوتی ہے،خواتین کو موقع نہیں دیاجاتا۔اُنہوں نے کہاکہ مردوں کے غلبے والے معاشرے میں خواتین کوآگے لانے اورانہیں اپنی تقدیرکافیصلہ خود کرنے کاموقع دیاجاناچاہئے۔میناکشی بھگت نے کہاکہ ملک میں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں، یہاں مسلمان، دلت، ایس سی،ایس ٹی محفوظ نہیں ہیں۔میناکشی بھگت نے کہاکہ اکثریت کامقصداقلیت کودبانہ نہیں بلکہ انہیں تحفظ دیناہوناچاہئے۔اُنہوں نے کہاکہ عورت کوآج کاسماج صرف ایک جسم کے طورپردیکھتاہے، اس سوچ اورذہنیت کوبدلنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے کہاکہ درندگی اوروحشیت تعلیم یافتہ ہونے کے باوجودلوگوں میں گھرکررہی ہے۔اُنہوں نے کہاکہ خواتین کوآگے آنے دیاجائے۔ خواتین کواُن کے حق کی بات خود کرنے دی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا