ملک بدامنی،مہنگائی کا شکار،لوگ گھٹن میں رہنے پر مجبور؍چوہدری عبدال غنی

0
0

ملک کی دیگر حصوں کی طرح پونچھ میں بھی اندھرا گاندھی کے جنم دن پر ضلع کانگریس نے منعقد کی تقریب
،کئی لوگوں کی کانگریس میں شمولیت
اعجازالحق بخاری
پونچھ؍ملک کے دیگر حصوں کی طرح پونچھ میں بھی اندرا گاندھی کے جنم دن کے موقع پر ضلع کانگریس کی جانب سے ڈاک بنگلہ پونچھ میں تقریب منعقد کی گئی اور مہنگائی و دیگر مسائل کو لیکر احتجاج کیا گیا۔ضلع صدر کانگریس چوہدری عبدالغنی کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب میں سیکڑوں کی تعداد میں ڈیلیگیٹ نے شرکت کی ۔جس میں مرد و خواتین شامل تھی۔مقررین نے اجہانی اندھرا گاندھی کی جانب سے کئے گئے کاموں کو یاد کیا اور انہیں خراج پیش کیا۔مقررین نے کہا کہ اندھرا گاندھی نے دنیا میں اپنے نام کا لوہا منوایا اور ایک منفرد مقام حاصل کیا۔ان کی جانب سے لئے گئے بروقت فیصلوں نے ملک کو پوری دنیا میں ایل الگ مقام دیا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے ضلع صدر کانگریس چوہدری عبدالغنی نے کہا کہ اندرا گاندھی جیسی شخصیات ہزاروں سال میں ایک بار پیدا ہوتی ہیں۔انہوں نے اندرا گاندھی کو خراج پیش کرتے ہوے ان کے کئی قصے سنائے۔انہوں نے پونچھ میں ادھورے پڑے پروجیکٹ کو مکمل کئے جانے پر زور دیا۔ جن میں یونیورسٹی کیمپس،پولیٹیکنک کالج،کھنیتر دلیرہ نہر،جھلاس سلوتری نہر،اجوٹ گلپور نہر،سراڑ کول ،دگوار تیڑوا کول،جو کے چھ سال سے اسی طرح پڑی ہیں اور ان کی وجہ سے ہزاروں کنال زمین تباہ ہو گئی ہے ان لوگوں کو معاوزہ دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بجلی، کو پرائویٹ نہ کیا جائے کیونکہ سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام خستہ حالی کی زندگی گزارنے مجبور ہیں اور بجلی کا کرایہ ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں اور بجلی کے پرائویٹ کئے جانے سے ان کو نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا۔چوہدری عبدالغنی نے کہا کے دیہاتوں میں لوگوں سے پانی کا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے جبکہ یہاں پانی موجود ہی نہیں ہے اور بلہ وجہ انہیں تنگ کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ سرحدوں پر ملک کی حفاظت کر رہے ہیں اور ماضی میں کئی لوگ اپنی جانیں دے چکے ہیں لیکن پھر بھی انہیں پانی،بجلی کے نام پر تنگ کیا جا رہا ہے۔چوہدری غنی نے کہا کہ پچاس ہزار نوکریوں کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن زمین پر زیروں ہی ہے۔اب تک گوورنر موصوف کی جانب سے کئے گئے وعددوں کو پورا نہیں کیا گیا ہے جس سے عوام بے حد پریشان ہے۔انہوں نے حالیا ں انتخابات میں جے کر آنے والے بی ڈی سی ایدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوے امید ظاہر کی کہ یہ عوام کے کاموں اور ان کی امیدوں کو پورا کرے گے۔اس موقع پر بی ڈی سی چیرمین ننگالی نزیر حسین نے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ ہم ان کی امیدوں پر کھرا اترنے کی کوشش کرے گے اور بدلائوں کے لئے کام کرے گے۔انہوں کہا کہ انتظامیہ میں کرپشن کا بول بالا ہے اور صاف شفاف انتظامیہ دینے کے ہم پابند ہیں اور ترقی کے نام پر عوام فنڈ ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔بی ڈی سی چیرمین پونچھ جمیل احمد کوہلی نے بھی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نوجوان سامنے آکر سماج کے لئے کام کرے اور سماج کی فلاہ و بہبود کے لئے سامنے آئے۔انہوں نے کہا کہ سکالر شپ کو لیکر طلبہ پریشان ہیں اور ان کا کوئی بھی پرسانِ حال نہیں ہے۔اس موقع پر بہت سے لوگوں نے کانگریس ضلع صدر چوہدری عبدالغنی کی قیادت میں کانگریس میں شمولیت اختیار کی جن میں ٹھیکیدار ستر دین،نونا بانڈی،یعقوب نائک ،الحاج بابوں جلال دین ،منظور حسین ،عبدل حمید،شوکت حسین،ممبر پنچایت قاضی فاروق بنپت گنڈی،میڈم انجو بالانائب سرپنچ گنڈی بنپت،ممبر پنچایت جاوید اقبال یہ سب لوگ پی ڈی پی کو خیر اباد کہ کر جماعت میں شامل ہوے۔بلاک صدر خواتین ونگ خاتون اختر پی ڈی پی کو خیراباد کہ کر کانگریس میں شامل ہوئی ۔غلاب دین ممبر پنچایت نیشنل کانفرنس کو چھوڑ کا کانگریس میں شامل ہو گئے۔ریٹائرڈ حوالدار محمد رشید جھلاسبی جے پی کو چھوڑ کر کانگریس میں شامل ہوے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے والوں میں سید امیر حسین شاہ بلاک صدر کانگریس،گلزار جٹ ضلع جرنل سیکرٹری کانگریس،بلاک صدر چوہدر خان محمد،بلاک صدر خواجہ امیر دین حمدانی منڈی،بلاک صد ر لورن چوہدری زاکر حسین،سینئر کانگریس لیڈر چوہدری رشید ناز،ضلع نائب صدر چوہدری طالب حسین،نائب صدر کوشل شرما،نائب صدر سنجیو کمار شرما،ایڈووکیٹ سونیل ساسن،یوتھ لیڈر ابھینو شرما،سٹی صدر ساردار مہیندر سنگھ اور دیگر نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔آخر میں ضلع جرنل سیکرٹری گلزار جٹ نے تمام شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد تمام بلاک چیرمین کے ہمراہ ایک بڑا اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں ہر بلاک کے عوام کو داعوت دی جائے گی اور مسائل کے حل کا راستہ نکالا جائے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا