مفتی شکیل احمد ثقافی کو صدمہ ،برادر اکبر محمد سلیم میر کا سعودی عرب میںسڑک حادثے میں ہوا انتقال

0
0

مسلم پرسنل لاء بورڈ صوبہ جموں اور علمائے اہلسنت جموں نے کیا پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت

ایم شفیع رضوی
جموں؍؍جامع مسجد شریف زبیرہ آباد بٹھنڈی جموں کے امام و خطیب حضرت مولانا مفتی شکیل احمد ثقافی کے برادر اکبر انجینئر محمد سلیم میر کا اہلیہ اور ایک بچی سمیت گزشتہ روز سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف دوران سفر ایک سڑک حادثے میں انتقال ہو گیا ہے۔ اس نا خوشگوار واقع کی خبر سن کر مسلم پرسنل لاء بورڈ جموں کشمیر کی صوبائی اکائی صوبہ جموںکے جملہ اراکین اور علمائے اہلسنت و ائمہ مساجد جموں نے حضرت مولانا مفتی شکیل احمد ثقافی کے اور دیگر جملہ اہلخانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بھی پسماندگان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

https://www.business-standard.com/topic/india-saudi-arabia
ایک بیان میںانہوںنے کہاکہمالک حقیقی سے دعا گو ہیں کہ مالک حقیقی مرحومین کی بخشش و مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور مفتی موصوف و جملہ اہلخانہ کو صبر و تحمل عطا فرمائے۔یاد رہے تعزیت کرنے والے علمائے اہلسنت میں حضرت مولانا مفتی پیر سید مظہر حسین شاہ مصباحی ،سرپرست اعلی دارالعلوم مصباح العلوم رگھوڑہ سدرہ جموں، حضرت مولانا مفتی پیر سید فرید شاہ مصباحی،مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صوبائی صدر و ادارہ اسلامیہ فاطمۃالزھرا ایجوکیشنل ٹرسٹ سدرہ جموں کے سرپرست اعلی حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری، نائب صدر حضرت مولانا مفتی شبیر احمد نوری امام و خطیب جامع مسجد شریف کنزالایمان کریانی تالاب بٹھنڈی جموں، حضرت مولانا مفتی لیاقت علی نعیمی امام و خطیب جامع مسجد شریف سدرہ جموں،حضرت مولانا سید محمد فاروق قادری، مولانا عبدالغنی نعیمی امام وخطیب مرکزی جامع مسجد شریف سدرہ جموں، حضرت مولانا مفتی محمد اقبال مصباحی، حضرت مولانا مفتی محمد رفیق نعیمی،حضرت مولانا ذاکر حسین نقشبندی ناظم اعلی دارالعلوم مجدد الف ثانی بٹھنڈی، حضرت مولانا مشتاق احمد نقشبندی، حضرت مولانا الحاج مظفر حسین رضوی ترجمان اعلی مسلم پرسنل لاء بورڈ صوبہ جموں،حضرت مولانا سید اعجاز الحق بخاری،امام وخطیب جامع مسجد عائشہ تریکوٹہ نگرجموں، حضرت مولانا ذوالفقار احمد رضوی امام وخطیب جامع مسجد شریف کمینی نگروٹہ، حضرت مولانا سرفراز احمد قادری امام و خطیب جامع مسجد شریف ریحان باغلاں وجے پور سانبہ، حضرت مولانا حفیظ احمد قادری چیئرمین الجمیل فاؤنڈیشن وجے پور سانبہ، حضرت مولانا حافظ شبیر احمد امام وخطیب جامع مسجد شریف لکھداتا جموں اور دیگر جملہ علمائے کرام و ائمہ مساجد نے پسماندگان کے ساتھ اظہار ہمدردی اور اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کی بخشش و مغفرت کے لئے اور پسماندگان کے صبر و تحمل کے لیے دعا کی۔

https://lazawal.com/?cat=

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا