مغل شہرا پر ٹنل بناناوقت کی اہم ضرورت ہے:حاجی محمد اشرف

0
0

مرکزی وزیر کے تاریخی مغل شہرا پر ٹنل بنانے کا اعلان خوش آئیند قدم
ریاض ملک
منڈی؍؍مغل روڈ پر ٹنل بنانے کے لئے سرکار کی سنجیدگی سے کئے گئے اعلان پر بی جے پی کے سینئرکارکن ومنڈل پردھان حاجی محمد اشرف دیدڑ نے حوشی کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی وزیر نیتن گڈکری کی جانب سے تاریخی مغل شہراہ پر ٹنل کے حوالے سے تاریخی اعلان ہے۔ جو خالی اعلان ہی نہیں بلکہ اس اعلان کو عملی جامہ پہناکر جلد از جلد مرکز سے اسکو منظور کیاجاناچاہے۔ تاکہ جلد از جلد خطہ پیر پنچال کا رابطہ وادی کشمیر سے ہوجائے اور یہاں کی تمام تر طبقوں کو کشمیر جانااور کشمیر کے تاجروں کو یہاں انے کا موقہ مل سکے۔ چوہدری محمد اشرف نے نیتن گڈکری کے ساتھ وزیر اعظم ہند اور ان کے تمام کابینہ وزراء کا بھی شکریہ اداکیاہے۔ اور امید ظاہر کی ہے کہ جلد از جلد اس مغل شہراہ کو سال بھر کھلارکھنے کے لئے اس پر ٹنل بنانے کے کام کا آغاز کیاجائے۔ انہوں نے اس سال مغل شہراہ کے کھلنے میں تاخیر پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مزید اس سڑک کو کھولنے میں تاخیر نہ کی جائے۔ بجائے اس قدر سست روی کے انتظامیہ برف ہٹانے کے کام میں سرت لائے۔ مرکزی وزراء کے ساتھ ساتھ جموں وکشمیر پارٹی ہائی کمان کا بھی شکریہ اداکرتے ہوئے مغل شاہراہ پر ٹنل بنانے کے لئے اپنااپنارول اداکریں۔ جس کی بدولت جہاں عوام کو راحت ملے گی۔وہیں پر پارٹی کے تئیں بھی عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا