مغربی یوگانڈا حملہ، دو غیر ملکی سیاح، مقامی گائیڈ ہلاک

0
0

کمپالا، //مغربی یوگنڈا کے کوئین الزبتھ نیشنل پارک میں دہشت گردوں نے ایک سفاری گاڑی کو نشانہ بنایا، جس میں دو غیر ملکی سیاح اور ایک مقامی گائیڈ ہلاک ہو گئے۔
پولیس نے بدھ کو یہ جانکاری دی۔ پولیس نے کہا کہ ہمیں کوئین الزبتھ نیشنل پارک میں دو غیر ملکی سیاحوں اور ایک مقامی گائیڈ پر بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی اطلاع ملی۔ اس حملے میں تینوں کی موت ہوگئی اور ان کی سفاری گاڑی جل کر راکھ ہوگئی۔
پولیس نے ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آرسی) کے الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز (اے ڈی ایف) باغیوں پر حملے کا الزام عائد کیا۔
بیان میں کہا گیا، ’’سیکورٹی فورسز کے جوان اطلاع ملنے کے بعد فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور مشتبہ دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی۔ "ہم متاثرین کے اہل خانہ سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔”
دریں اثنا، قومی پارکوں کا انتظام کرنے والی یوگنڈا وائلڈ لائف اتھارٹی کے کمیونیکیشن مینیجر بشیر ہانگی نے ژنہوا کو ٹیلی فون پر بتایا کہ وہ متاثرین کی شناخت نہیں کر سکے کیونکہ ان کے دستاویزات جل گئے تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا