مغربی کنارے میں اسرائیلی فائرنگ سے ایک فلسطینی کی موت

0
0

رملہ، //فلسطین کے مغربی کنارے کے شہر بیت الحم میں اسرائیلی فائرنگ میں ایک فلسطینی کی موت ہوگئی ہے۔
یہ بات فلسطینی وزارت صحت نے بتائی۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا فلسطینی شہری امور کی اتھارٹی نے 39 سالہ بلال عادل بالو کی موت کی اطلاع دی، جو اسرائیلی فورسز کی گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔
عینی شاہدین اور مقامی فلسطینی ذرائع نے منگل کو بتایا کہ بیت الحم کے جنوب میں بیت فجر قصبے کے داخلی دروازے پر اسرائیلی فوج نے بالو پر فائرنگ کی۔
اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ فلسطینی شخص نے ایک اسرائیلی فوجی پر چاقو سے حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا