مغربی بنگال خواتین کے لیے غیر محفوظ: نڈا

0
0

نئی دہلی،//بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے مغربی بنگال میں ایک خاتون کو ہجوم میں بے دردی سے پیٹے جانے کے ویڈیو پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعات ثابت کر رہے ہیں کہ محترمہ ممتا بنرجی کامغربی بنگال خواتین کے لئے غیر محفوظ ہے۔

مسٹر نڈا نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ مغربی بنگال سے ایک خوفناک ویڈیو سامنے آئی ہے، جو اس ظلم کی یاد دلاتی ہے جو صرف ’دھرم تنتر‘ میں موجود ہے۔معاملات کو مزید خراب کرنے کے لیے ترنمول کانگریس کے کارکنان اور ایم ایل اے اس عمل کو جائزٹھہرا رہے ہیں۔ چاہے سندیش کھالی ہو، شمالی دیناج پور ہو یا بہت سی دوسری جگہیں، دیدی کا مغربی بنگال خواتین کے لیے غیر محفوظ ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو میں ہجوم میں موجود شخص ایک خاتون کو زمین پر گرا کر لاٹھی سے بری طرح پیٹتا نظر آرہا ہے اور ہجوم خاموشی سے تماشا دیکھ رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا